ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

ن لیگ ملک میں مڈٹرم الیکشن کے لیے تیار، حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے بڑا اعلان

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ محمد آصف نے کہا کہ عمران خان نے کہا کہ اربوں روپے باہر جاتے ہیں، 500ارب روپے کی سالانہ کرپشن ہو رہی ہے اگر ایسا تھا تو آپ نے اس کاچوتھا حصہ بھی محفوظ کیا ہوتا تو آج آپ کواضافی ٹیکسز لگانے کی ضرورت نہ پڑتی۔ آپ نے صرف پانچ سال جھوٹ بولا ہے، آپ نے پانچ سال کنٹینر پر چڑھ کر بد تمیزی کا درس دیا اور اسمبلی میں آ کر تمیز کا درس دے رہے ہیں، آپ نے ایسی زبان بولی جو شریفوں کے گھروں میں

نہیں بولی جاتی، آپ نے کہا تھاکہ ہر بدھ کو عوام کے سوالوں کا جواب دوں گا لیکن عوام اس بد ھ کا انتظار کر رہے ہیں،آپ اسمبلی آتے ہیں تو آپ کے اراکین آپ کے گرد حصار قائم کر لیتے ہیں، آپ نے قوم کو کٹوں، بکریوں، چوزوں کے پیچھے لگا دیا ہے ،بتائیں ایک کروڑ نوکریاں اور لاکھوں گھر کہاں ہیں،آپ کے سارے وعدے ہوا ہو گئے۔ آپ سوائے اپوزیشن کو گالیاں دینے کے کوئی کام نہیں کرتے۔ آپ نے کہا تھاکہ نواز شریف نے 3ہزار ارب روپے بھارت بھجوائے، 4ہزار بھارتی شہری نواز شریف کی فیکٹری میں کام کرتے ہیں وہ سب کچھ کہاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج پی ٹی آئی کے لوگ عوام میں نہیں جا سکتے اور برقع پہن کر پھرتے ہیں اور سیالکوٹ میں ایک ورکر نے پولیس کو یہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں مڈٹرم انتخابات کی گنجائش موجود ہے اگر وزیر اعظم اسمبلی توڑ کر انتخابات کا اعلان کرتا ہے تو ہم انتخابات لڑیں گے اور عوام کو بتائیں گے اور انہیں عوام ان کے وعدے یاد کرائے گی۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کیا نواز شریف اور اس کی بیٹی نے قربانی نہیں دی۔ انہوں نے نواز شریف کے صاحبزدوں کے حوالے سے کہا کہ ہم جو عوامی نمائندے ہیں ہمیں عوام کا سامنا کرنا پڑتا ہے باقی طبقات او رشخصیات کیلئے اس کی پابندی نہیں ہے، جن لوگوں کو سسٹم سے انصاف کی امید نہ ہو وہ کیوں اس کے سامنے سرنڈر کریں۔ انہوں نے کہا کہ اگر وزیر اعظم ایوان میں اعتماد نہیں رکھتے تو ان ہاؤس تبدیلی آ جاتی ہے اور یہ بھی آئینی طریقہ ہے اور اس سے کوئی انحراف نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 350ریفرنسز پڑے تھے لیکن 261واں اور 351واں آ جاتا ہے جبکہ باقی کو فریج میں لگا دیا جاگا ہے، اس طرح کی فاشسٹ حکومت یہاں نہیں چل سکتی۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…