اسلام آباد (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے کہاہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس پر سپریم جو ڈیشل کونسل کریگی، (آج)جمعہ کو عدالت نہیں جاؤنگا، وکلاء کے احتجاج کی قیادت کر نے کی میری عمرنہیں رہی، بہت سے نو جوان ہیں۔سینئر قانون دان اور پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری اعتزاز احسن نے صحافیوں سے مختصر گفتگو کی۔ ایک صحافی نے سوال کیاکہ کیا آپ بھی (آج) جمعہ کو وکلا کے احتجاج بھی شامل ہونگے یا قیادت کریں گے۔
اعتزاز احسن نے جواب دیاکہ قیادت کرنے کی تو اب میری عمر نہیں رہ گئی اور بہت سے نوجوان ہیں۔ انہوں نے کہاکہ میں (آج) جمعہ کو عدالت نہیں جاؤں گا عدالت سے معذرت کروں گا۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہاکہ احتجاج کرتے ہوئے آپ عدالت سے انکار نہیں کر سکتے مگر پاکستان بار کونسل کے فیصلے کے مطابق کر سکتے ہیں۔صحافی نے سوال کیا کہ آْپ قاضی فائزعیسیٰ کے خلاف ریفرنس میں کیا ہوتا دیکھ رہے ہیں؟ اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ یہ فیصلہ تو اب سپریم جوڈیشل کونسل کریگی۔