بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ہم نے آئی ایم ایف کو خیرباد کہا مگر عمران خان کشکول لے کر ان کے پاس چلے گئے، نواز شریف نے خاموشی توڑتے ہوئے بڑے الزامات عائد کر دیے

datetime 13  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ اور جنرل سیکرٹری جمال شاہ کاکڑ نے کوٹ لکھپت جیل میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نوازشریف سے ملاقات کی ملاقات میں ملکی سیاسی اور بلوچستان کے معاملات پر تفصیلی بات چیت کی گئی سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے اپنے دور اقتدار میں بلوچستان کوترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کر دیا اور موجودہ حکومت نے کٹھ لگا کروفاقی پی ایس ڈی پی میں سے بلوچستان کے کئی

ترقیاتی منصوبے نکال دیں یہ تبدیلی کانعرہ لگا کر عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کررہے ہیں مسلم لیگ(ن)نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پر توجہ دی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں پارٹی کو مزید فعال بنا نے کیلئے تمام کارکنوں اور عہدیداروں سے رابطے کئے جائے انہوں نے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا وقت پورا ہوچکا ہے اور وہ جلد اپنے انجام کو پہنچنے والے ہیں عمران خان نے ملک کی معیشت کا بیڑہ غرق کردیا ہے، انہیں شرم آنی چاہیے وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران نیازی کے پاس عوامی مینڈیٹ نہیں، وہ اپنی ناقص پالیسیوں اور انتقامی سیاست کے باعث ہٹ وکٹ ہوچکے ہیں، ہم نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو خیرباد کہا مگر عمران خان کشکول لے کر ان کے پاس چلے گئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے ملک میں مہنگائی کو نکیل ڈال کر رکھی تھی، ہمارے دور میں روپے کی قدر مستحکم اور تیل کی قیمتیں کم تھیں لیکن سلیکٹڈ وزیر اعظم کی ناقص پالیسیوں سے عوام پریشان ہیں، عمران خان کی نااہلی نے ملک کو تباہی کے دہانے پر پہنچادیا ہے، ملک کی معیشت کا جنازہ نکل رہا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے انہوں نے حمزہ شہباز کی گرفتاری پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ان لوگوں کی گرفتاری بلاوجہ اور انتقامی کارروائی ہے، عوام جانتے ہیں کہ کیا ہورہا ہے موجودہ بجٹ حکومت کا نہیں بلکہ آئی ایم ایف کا ہے، یہ بین الاقوامی اسلام دشمن ملکوں کا ایجنڈا تھا کہ پاکستان کی خود مختاری کو ختم کیا جائے

انہوں نے کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے حامل کٹھ پتلی حکمران کو پاکستان میں لایا گیا ہے جبکہ جعلی سازی سے بنائی گئی حکومت کے پاس پارلیمنٹ میں ووٹ نہیں ہے مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے صدر عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ مسلم لیگ(ن)نے ہر دور میں بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کیلئے اہم اقدامات اٹھائے ہیں سی پیک منصوبے کی بدولت بلوچستان کی پسماندگی ختم ہوجائے گی اور ہم امید کرتے ہیں کہ جلد مسلم لیگ(ن)کی قیادت کوانصاف ملے گا موجودہ حکمران ملک چلانے کی اہل نہیں ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…