ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانے والے پچاس سے زائد اساتذہ نے واپسی سے انکار کردیا،بیشتر خواتین سٹوڈنٹس نے بیرون ممالک شادیاں کرلیں، حیرت انگیزانکشافات

datetime 12  جون‬‮  2019 |

پشاور (آن لائن) پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانے والے پچاس سے زائد اساتذہ نے واپسی سے انکار کردیا ہے اوربیشتر اساتذہ نے یورپی ممالک میں رہائش اختیار کر لی ہیں ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے صوبے کے مختلف سرکاری جامعات سے آٹھ سے دس تدریسی عملے کو ہر سال پی ایچ ڈی کے لئے بھیجوایا جاتا ہے

جن میں بیشتر اساتذہ واپس نہیں آتے ہیں ذرائع کے مطابق صوبے کے گیارہ جامعات سے اعلیٰ تعلیم کے لئے بیرون ممالک گئے 53سکالرز نے پی ایچ ڈی مکمل ہونے کے باوجود وطن واپس نہیں آئے جن کا ذکر آڈیٹر جنرل کی 2015-16کی رپورٹ میں بھی کیا گیا ہے۔ 2012-13میں انہیں نوٹسز بھی جاری کئے گئے تھے۔ پشاور، مالاکنڈ ڈویژن، کوہاٹ ڈویژن، چارسدہ، مردان، سوات، کرک، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان کے مختلف یونیورسٹیوں کے اساتذہ پی ایچ ڈی مکمل کرنے کے بعد واپس نہیں آئے ہیں۔ واضح رہے کہ بعض نے قواعد و ضوابط کے مطابق مقررہ دورانیہ دورانیہ مکمل کرنے سے قبل ہی یوینورسٹیز کو خیر باد کہا جبکہ بیشتر طلبہ و طالبات بھی بیرون ممالک اعلیٰ تعلیم پر سرکاری خرچے پر بیرون ممالک گئے ہیں اور ابھی تک وطن واپس نہیں آئے بیشتر خواتین سٹوڈنٹس نے بیرون ممالک شادیاں بھی کی ہیں جس پر ہائیر ایجو کیشن کمیشن کی جانب سے عدالتوں سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔ پی ایچ ڈی کے لئے بیرون ملک جانے والے پچاس سے زائد اساتذہ نے واپسی سے انکار کردیا ہے اوربیشتر اساتذہ نے یورپی ممالک میں رہائش اختیار کر لی ہیں ہائیر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے صوبے کے مختلف سرکاری جامعات سے آٹھ سے دس تدریسی عملے کو ہر سال پی ایچ ڈی کے لئے بھیجوایا جاتا ہے جن میں بیشتر اساتذہ واپس نہیں آتے ہیں

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…