کراچی (این این آئی) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیر نور الحق نے کہا ہے کہ صحابہ کرامؓ کے کردار کو کوئی مسلمان چیلنج نہیں کرسکتا وزیراعظم نے کوئی متنازعہ بات نہیں کی جس پر ایشو بنایا جارہا ہے۔ بدھ کو کراچی میں بوہری برادری کی سب سے بڑی درسگاہ جامعتہ السیفیہ کے دورے کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی مذہبی امور نے ہا کہ کہ صحابہ کرام قابل تعظیم ہیں۔ وزیر اعظم کی تقریر کو متنازعہ بناکر مذہبی رنگ دیا جارہا ہے۔ ایک سوال کے
جواب میں پیر نور الحق قادری نے کہا کہ چاند مسئلہ شرعی ہے لیکن دین سائنس سے متنازع نہیں ہے۔ انہوں نے جامعتہ السیفیہ کے مختلف حصوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ترجمان جامعتہ السیفیہ زوہیب علی نے بتایا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر کا دورہ خوش آئند ہے۔ وفاقی وزیر برائے مذہبی امور نور الحق قادری نے جامعتہ السیفیہ کے مختلف شعبوں کے دورے کے دوران جامعہ کو اسلامی تدریس کے حوالے سے بہتر روحانی مرکز قرار دیا۔