اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ شب وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کیا۔ خطاب کے لیے سوا نو بجے کا وقت مقرر کیا گیا تھا لیکن خطاب کو رات 12 بجے کے قریب نشر کیا گیا ۔ اس حوالے سے سینئر صحافی و کالم نگار عمار مسعود نے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹرپر اپنے پیغام میں ایک لنک شیئر کیا
اور کہا کہ وزیراعظم آفس سے منسلک ایک اہم ذریعے نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان کا خطاب پاکستان تحریک انصاف سے وابستہ ایک شخصیت کی نجی کمپنی نے ریکارڈ کیا تاہم وہ یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ اس کے لیے کتنی رقم ادا کی گئی۔یاد رہے کہ مذکورہ خطاب کو نشر ہونے میں کئی بار تاخیر کا سامنا کرنا پڑا تھا۔