منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

نئے پاکستان میں میرٹ کی دھجیاں اُڑادی گئیں، زرتاج گل کی سفارشی بہن کی تعیناتی کیلئے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنیوالا نوجوان کھڈے لائن لگادیاگیا، افسوسناک انکشافات‎

datetime 3  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نئے پاکستان میں میرٹ کی دھجیاں اڑا دی گئیں، زرتاج گل کی سفارشی بہن کی تعیناتی کے لیے ٹیسٹ میں ٹاپ کرنیوالا نوجوان کھڈے لائن لگا دیا گیا، نوجوان کے افسوسناک انکشافات سامنے آ گئے، پی ایچ ڈی سکالر مہر منور کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ وزیر موسمیات زرتاج گل نے ایک ٹوئٹ شیئر کی ہے

اس میں وہ اشتہار شیئر کیا ہے جس کے تحت ان کی بہن کو نوکری دی گئی، زرتاج گل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس اشتہار کے تحت میری بہن کو اپوائنٹ کیا گیا ہے، نوجوان مہر منور نے بتایا کہ اس اشتہار کے تحت میں نے بھی اپلائی کیا تھا، میں نے ٹیسٹ میں پورے پاکستان میں ٹاپ کیا تھا، جس کے میرے پاس پورے ثبوت موجود ہیں، نوجوان نے کہا کہ میں وزیراعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کروں گا کہ نیکٹا ایک پریمیئر کاؤنٹر ٹیررازم ادارہ ہے اگر اس میں میرٹ کی دھجیاں اڑائی جائیں گی تو اس ملک میں کیا ہو گا، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ نوجوانوں کو فیورٹ ازم سے ایلینٹ نہ کریں، یوتھ ریاست سے ایلینیٹ ہوتا ہے اور وہ ریڈیکلائز ہوتا ہے، وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ آپ ریاست مدینہ کا دعویٰ کرتے ہیں تو ریاست مدینہ میں تو میرٹ کا قتل عام نہیں ہوتا تھا جس طرح آپ کے زیر سایہ ہو رہا ہے۔ پی ایچ ڈی سکالر مہر منور کا ایک ویڈیو بیان سامنے آیا ہے جس میں اس نے بتایا کہ وزیر موسمیات زرتاج گل نے ایک ٹوئٹ شیئر کی ہے اس میں وہ اشتہار شیئر کیا ہے جس کے تحت ان کی بہن کو نوکری دی گئی، زرتاج گل نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ اس اشتہار کے تحت میری بہن کو اپوائنٹ کیا گیا ہے، نوجوان مہر منور نے بتایا کہ اس اشتہار کے تحت میں نے بھی اپلائی کیا تھا، میں نے ٹیسٹ میں پورے پاکستان میں ٹاپ کیا تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…