اسلام آباد(آلا ئن) وزیرسائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ایک دو سالوں میں ملک کے اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں ہے، اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں کو تباہ کر دیا گیا،
وزیراعظم عمران خان اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، نہ تو پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے۔ سما جی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں انہو ں نے کہا کہ سول ادارے مکمل تباہ ہیں اور ان مین جلد بہتری کی کوئی توقع بھی نہیں ہے سول ادارے مکمل تباہ ہیں، جس ادارے کا جائزہ لیں پتا چلے گا اقربا پروری، سفارش اور میرٹ کے اصولوں کو بالائے طاق رکھ کر ان اداروں سے کھلواڑ کیا گیا،ایک دو سالوں میں ان اداروں میں بہتری کی کوئی توقع نہیں، وزیر اعظم کو ایک ریزہ ریزہ نظام ملا ہے وہ اس نظام کو کھڑا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہو ں نے کہا کہ پا کستان تحریک انصاف کو حکومت ملی تو اداروں کا برا حال تھا اور وزیراعظم عمران خان کو ریزہ رہیزہ نظام ملا تھا جسے بہتر بنانے کے لیے 2سے3سال کا عرصہ لگے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے حوالے سے پارٹی کے ساتھ اختلافات کی خبروں کے بارے میں کہا کہ نہ تو پارٹی میں کوئی اختلاف ہے نہ ہی حکومت کہیں جا رہی ہے، ہمارا اتفاق رائے ہے کہ پاکستان میں اگر جمہوری نظام نے کامیاب ہونا ہے تو عمران خان کی کامیابی ضروری ہے،صرف نظر دوڑائیں ہمارے ساتھ آزاد ہونے والے مملک کہاں کھڑے ہیں احساس ہو گا اس عرصے میں کیا کھویا کیا پایا۔