اتوار‬‮ ، 19 جنوری‬‮ 2025 

مالی سال2019-20ء،پاکستان میں فی کس آمدنی کتنے ڈالر رہے گی؟حیرت انگیز پیش گوئی کردی گئی

datetime 1  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)بجٹ میں سی پیک منصوبوں کیلئے بھاری رقم مختص کئے جانے کی اطلاعات،مالی سال2019-20ء میں فی کس آمدنی1500ڈالر رہنے کی پیش گوئی،سعودی عرب سے ادھار خام تیل ملنے اور حکومت کے دیگر اقدامات کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 2500پوائنٹس بڑھ گیا جس سے مجموعی انڈیکس 33ہزار پوائنٹس کی سطح سے بڑھ کر35ہزار پوائنٹس کی سطح پر جا پہنچا۔

تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 393ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم68کھرب روپے سے بڑھ کر72کھرب روپے ہو گیا۔کاروبار کے لحاظ سے کے الیکٹرک۔ٹی آر جی پاک لمیٹڈ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ،لوٹے کیمیکل،پاک انٹر نیشنل بلک،میپل لیف سیمنٹ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ،فوجی فوڈز لمیٹڈ،پائینر سیمنٹ،پاک پیٹرولیم،بینک آف پنجاب،سوئی نادرن گیس لمیٹڈ،ڈی جی کے سیمنٹ،ورلڈ کال ٹیلی کام اوربینک الفلاح سر فرست رہے۔ اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں گرواٹ سمیت ددیگر اہم مثبت وجوہات کے سبب ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاروں نے نئی سرمایہ کاری کو ترجیح دی جس کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں گذشتہ کئی ہفتوں سے چھائے مندی کے بادل چھٹ گئے گذشتہ ہفتے کاروباری کے پانچوں دن مارکیٹ میں تیزی کارجحان غالب رہا جس کے باعث کے ایس ای100انڈیکس میں 2537.19پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس 33166.62پوائنٹس سے بڑھ کر35703.81پوائنٹس ہو گیا اسی طرح 1329.38پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای30انڈیکس 15733.71پوائنٹس سے بڑھ کر17063.09پوائنٹس ہو گیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 24582.48پوائنٹس سے بڑھ کر26007.36پوائنٹس پر جا پہنچا۔کاروباری تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں 3کھرب93ارب82کروڑ75لاکھ84ہزار717روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا

جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم 68کھرب11 ارب27کروڑ78لاکھ24ہزار941روپے سے بڑھ کر72کھرب5ارب10کروڑ54لاکھ9ہزار658روپے ہو گیا۔پاکستا ن اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے زیادہ سے زیادہ7ارب روپے مالیت کے22کروڑ77لاکھ 6ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ کم سے کم6ارب روپے مالیت کے14کروڑ20لاکھ26ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر آنے

سے ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 35767.06پوائنٹس کی بلند سطح کو چھو گیا تھا تاہم کاروباراتار چڑھاؤ کے نتیجے میں انڈیکس ایک موقع پر32354.06پوائنٹس کی کم ترین سطح پر ٹریڈ ہوتا دیکھا گیا۔پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں گذشتہ ہفتے مجموعی طور پر 1702کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے1120کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،513میں کمی اور69کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…