اسلام آباد(این این آئی) یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنے روپے فی لٹر اضافہ ہوگا؟ انتہائی تشویشناک خبر سنادی گئی،تفصیلات کے مطابق یکم جون سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نو روپے فی لٹر تک اضافے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق اوگرا کی سمری سمری پٹرولیم ڈویژن کو موصول ہوگئی،ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 99 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی،نئی قیمت 131 روپے 31 پیسے فی لٹر تجویز کی گئی۔ ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 8 روپے
53 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی،نئی قیمت 116 روپے 95 پیسے تجویز کی گئی،مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 69 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی،نئی قیمت 98 روپے 46 پیسے فی لٹر کرنے کی تجویز کی گئی۔ ذرائع کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں ایک روپیہ 68 پیسے فی لٹر اضافے کی سفارش کی گئی،نئی قیمت 88 روپے 62 پیسے فی لٹر تجویز کی گئی،حتمی (آج)فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے کریگی،نئی قیمتوں پر عملدرآمد یکم جون سے ہو گا۔