پیر‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2025 

فواد چوہدری نے لاہور میں سائنس میوزیم قائم کرنے کا اعلان کردیا،سوشل میڈیا صارفین کا ملے جلے ردعمل کا اظہار

datetime 30  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( آن لائن )وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے لاہور میں سائنس میوزیم قائم کرنے کا اعلان کردیاہے ۔فواد چودھری نے یہ اعلان سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے ایک پیغام میں کیا ہے ۔فواد چودھری نے ٹوئٹر پر لکھا آج جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ صرف لاہور میں وزارت سائنس کی اربوں روپے کی زمین پر قبضہ گروپ کا راج ہے، اس زمین کو واگزار کرانے اور سخت قانونی کاروائی کا فیصلہ کیا ہے۔

انشااللہ لاہور میں شاندار سائنس میوزیم بنائیں گے۔فواد چودھری کی طرف سے اس اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا ، کچھ ٹویپس نے فواد چودھری کے اس اعلان کو سراہا جبکہ کچھ کی طرف سے تنقید سامنے آئی ۔ایک سوشل میڈیا صارف نے لکھا چوہدری صاحب صرف ایک کام کر دیں، ایک ملکی ادارہ بنائیں جہاں آئی ٹی، مکینیکل، الیکٹریکل، الیکٹرونکس، سول ٹیکنالوجی کے ماہرین ملکی اشیا کے لیے کام کریں ۔ جلد ہی گاڑیوں سے لیکر ،موبائل فون اور الیکٹرونکس سمیت ہر چیز میڈ ان پاکستان ہو گی، تب ہی ملک ترقی کریگا۔ایک اور صارف نے لکھا ہماری قوم کی طبعیت میوزیم میں جا کے انجوائے کرنے اور سیکھنے والی نہیں ہے۔ تعلیم اور شعور کی پہلے ہی کمی ہے اس لیے میوزیم کے بجائے سائنس و ٹیکنالوجی کے حوالے سے ریسرچ انسٹیوٹ بنائیں یہ زیادہ بہتر رہے گا۔ ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں سوال بھی اٹھا دیا۔ شعیب میر نامی ٹویپ نے لکھا ۔ ارے میاں سائنس میوزیم میں رکھو گے کیا؟ کوئی ریسرچ کا ادارہ بنا تاکہ یہ ملک کچھ ترقی کرے ناکہ ایک اور عجائب گھر بنا کر پیسے کا ضیاع کرو گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قوم کو وژن چاہیے


بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…