جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

میری بستی کے چور نرالے ، حساب دینے کی بجائے کوتوال کو ڈانتے ہیں اپوزیشن جماعتوں کے رہنمائوں کے بیانات پرمراد سعید کا شدید ردعمل

datetime 29  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آن لائن )وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ میری بستی کے چور نرالے ہیں کیونکہ وہ اپنی چوری کا حساب دینے کے بجائے کوتوال کو ڈانٹتے اور آنکھیں دکھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کی نگلی ہوئی دولت اگلنے کے علا وہ ان کے پاس نجات کا کوئی راستہ نہیں ہے۔اپوزیشن جماعتوں سے تعلق رکھنے والے رہنمائوں کے جاری کردہ بیانات پر انہوں نے کہا کہ بلاول زرداری کو

کسی سیاسی مقدمے کی پیروی کے لیے نہیں بلکہ خالصتا ًچوری اور لوٹ مار کی واردات میں تفتیش کے لیے طلب کیا گیا تھا۔وفاقی وزیر مراد سعید نے استفسار کیا کہ کرپشن جیسے سنگین جرائم میں ملوث عناصر کو کیسے اجازت دی جاسکتی ہے کہ وہ مشتعل جتھوں کے ساتھ پیشیوں پر آئیں؟ ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں نیب کے دفتر پر یلغار دراصل دبا بڑھانے اور احتساب کے عمل پر اثرانداز ہونے کی کوشش ہے۔پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے وفاقی وزیر نے الزام عائد کیا کہ جمہوریت کے نقاب میں چوروں کا ٹولہ سڑکوں پر تماشے لگانے کی کوششیں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجرم جمہوریت کی اوٹ میں چھپ کر احتساب سے بچنے اور قوم کو بیوقوف بنانے کے بھی خواہشمند ہیں۔مواصلات کے وفاقی وزیر مراد سعید نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاتی امرا کے ٹھگوں کا احتساب کیا گیا تو انہیں ووٹ کی حرمت یاد آگئی۔ انہوں نے دعوی کیا کہ مخالفین کے پاس اپنی سیاہ کاریوں کا نہ کوئی جواب تھا اور نہ ہی ہے۔اپوزیشن جماعتوں کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ چوری بچانے کے لیے جمہوریت کو ڈھال بنانا شرمناک، قابلِ مذمت اور جمہوریت کی ساکھ تباہ کرنے کی کوشش کے مترادف ہے۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ ہم روزانہ کی بنیاد پر یہ یقین دہانی کرارہے ہیں کہ جتنے مرضی تماشے کرلیں حکومت کو کسی دبائو میں نہیں لا سکتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…