اسلام آباد(سی پی پی)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ایک افطار میں شوکت خانم اسپتال کے لیے 20 کروڑ روپے کے ریکارڈ عطیات جمع ہوئے۔ سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وزیر اعظم نے کہا کہ گزشتہ سب افطار کے موقع پر شوکت خانم اسپتال کے لیے 20 کروڑ روپے کے ریکارڈ عطیات جمع ہوئے۔ جس پر انہوں نے عطیات دینے والوں کا شکریہ ادا کیا۔