جمعرات‬‮ ، 10 اپریل‬‮ 2025 

 عمران خان اور اسد عمر نے جتنی بری معیشت عبدالحفیظ شیخ کودی ہے، اس پر ان سے ہمدردی ہے،اب بجٹ خسارہ کتنا ہوگا؟مفتاح اسماعیل  نے تشویشناک پیش گوئی کردی 

datetime 12  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ عمران خان اور اسد عمر نے جتنی بری معیشت عبدالحفیظ شیخ کودی ہے، اس پر ان سے ہمدردی ہے،تحریک انصاف کی حکومت کومسلم لیگ(ن)سے ورثے میں ایک اچھی معیشت ملی تھی لیکن انہوں نے تاریخی خسارے پیدا کیے۔

خصوصی گفتگوکرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے کہاکہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ تیزی سے قرض، حکومتی اخراجات اور بجٹ خسارہ بڑھ رہا ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کا بجٹ خسارہ 2700 ارب متوقع ہے۔ عوام پی ٹی آئی کی نااہلی کی سزا بھگت رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ صرف عمران خان اور اسد عمر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ پیدا کیا۔مجموعی قومی پیداوار کا 7.2 فیصد کا خسارہ مسلم لیگ(ن)کے کسی بھی دورکے خسارے سے زیادہ ہے۔ملکی تاریخ میں اس طرح کے خسارے کی شرح بہت کم پائی جاتی ہے۔مفتاح اسماعیل نے کہاحیرت کی بات ہے کہ ایک ایسی پارٹی جس نے حکومتی اخراجات میں کمی کو اپنا بنیادی مقصد و ہدف قرار دیاتھا۔کسی بھی شعبے میں اخراجات کم نہیں کرسکی۔ کیا اس سے یہ ثابت نہیں ہوتا کہ الیکشن سے پہلے کا بیانیہ محض جھوٹ پر مبنی تھا؟۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے وزراء نے فرنس آئل، ادویات سمیت بڑی صنعتی طاقتوں کے ساتھ مل کر قوم کو نقصان پہنچایا ہے۔ مہنگائی 4فیصد اور ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی لیکن آج لوگوں کو نوکریاں نہیں مل رہیں۔ عوام کے لئے گزارا کرنا مشکل ہورہا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ(ن)سندھ کے جنرل سیکرٹری اور سابق وفاقی وزیرخزانہ مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ عمران خان اور اسد عمر نے جتنی بری معیشت عبدالحفیظ شیخ کودی ہے، اس پر ان سے ہمدردی ہے

موضوعات:



کالم



یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی


عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…