لاہور (این این آئی) حکومت پنجاب نے کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کے قوانین میں ترامیم کی منظوری دے دی۔کیبنٹ کمیٹی کی فیصلے پر کیبنٹ ونگ نے منٹس آف میٹنگ پر دستخط کردیئے۔جس کے مطابق چار سال سے کنٹریکٹ پر کام
کرنے والے سرکاری ملازم کو اب تین سال بعد مستقل کیا جاسکے گا۔منظوری سے پنجاب بھر کے تمام محکموں کے سرکاری ملازمین استفادہ کرسکیں گے۔اس سے قبل کنٹریکٹ ملازمین کو مستقل کرنے کا چار سال کا ٹائم فریم رکھا گیا تھا۔