اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کی پی ٹی آئی کے لیے بہت خدمات ہیں۔جہانگیر ترین نے پارٹی اور عمران خان پر بہت زیادہ پیسہ خرچ کیا جب کہ پنجاب کی حکومت بنانے میں بھی ان کا اہم کردار تھا۔تاہم جہانگیر ترین جن آزاد اراکین کو پارٹی میں لائے ہیں ان سے کیے ہوئے وعدے بھی تو پورے کرنے تھے۔
اس لیے جہانگیر ترین کا نام پھر سے منظر عام پر آنے لگا ہے،پی ٹی آئی میں جب سے تبدیلی کی لہر چلی ہے تب سے عمران خان صاحب نے انہیں پی ٹی آئی میں پھر سے ایکٹو کر دیا ہے۔دوسری طرف جہاگیر ترین کا اینٹی گروپ شاہ محمود قریشی بھی تو ساری زندگی وزیر خارجہ رہنے کے لیے نہیں ہیں وہ بھی وزیراعلیٰ پنجاب بننے کے سپنے دیکھ رہے ہیں۔خواہش تو ان کی وزیر اعظم بننے کی ہے لیکن ایسا تو ممکن ہو نہیں سکتا۔لیکن وزیر اعلیٰ پنجاب بھی کوئی چھوٹی چیز نہیں ہوتی۔پنجاب آدھا پاکستان بنتا ہے۔اس لیے اب جب بات آئے گی شاہ محمود قریشی کی کہ انہیں پنجاب میں کوئی پوزیشن ملے گی یا نہیں تو شاہ محمود قریشی پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ انہیں ہرایا گیا۔ان کے مقابلے پر ایک امیدوار کو لایا گیا جسے جہانگیر ترین نے سپورٹ کیا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اس پارٹی کے لوگ صرف عمران خان کو سپورٹ کرتے ہیں۔عمران خان کچھ بھی کہہ دیں پی ٹی آئی کے سپورٹرز ان کا دفاع کرتے ہیں اور آخرپہ ان کے پاس ایک ہی بات ہوتی ہے کہ جو بھی ہے عمران خان کرپٹ تو نہیں ہے نہ۔نجم سیٹھی کامزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اندر گروپ بندی اور کھینچاتانی شروع ہو چکی ہے دیکھتے ہیں اس حکومت کا مستقبل کیا بنتا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں جہانگیر ترین اور شاہ محمود قریشی کے درمیان لفظی جنگ چھڑ گئی تھی لیکن اب کافی دنوں سے دونوں جانب خاموشی ہے۔