لاہور(این این آئی)سمندر پار پاکستانیوں اور انسانی وسائل کی ترقی کی وزارت نے آزمائشی منصوبے کی مکمل کامیابی کے بعد تارکین وطن پاکستانیوں اوران کے خاندانوں کیلئے ”کال سرزمین ایپ“کا اجرا کیا ہے۔سمندر پارپاکستانیوں اورانسانی وسائل کی ترقی کے بارے میں وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار علی بخاری
نے بتایا کہ یہ ایپ وزارت میں ای گورننس متعارف کرانے اور بیرون ملک پاکستانیوں کے امور کے فوری حل میں سہولت کیلئے تیار کی گئی ہے۔انہوں نے کہا ترقی یافتہ ملک ٹیکنالوجی کے استعمال میں منتقل ہوگئے ہیں اور موجودہ نظام میں حقیقی تبدیلی کی خاطر ہمیں بھی جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا ہوگا۔