منگل‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

رحم کیجئے، کرم کیجئے،شریف خاندان عمران خان کی منت ترلے کرنے لگ گیا ؟ کون لوگ وزیراعظم سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ؟ معافی کی اپیل پر فیصلے سے پہلے وزیراعظم کا جواب بھی سنا دیا گیا، حامد میر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی و اینکر پر سن حامد میر نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں اانکشاف کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے قریبی ساتھی و رہنما وزیراعظم عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔حامدمیر نے بتایا کہ سپریم کورٹ جو فیصلہ دیا تھا جس کی

وجہ سے نواز شریف کو چھ ہفتوں کیلئے ضمانت پر رہا کیا تھا اگر اس فیصلے کو دوبارہ پڑھا جائے تو اس کے مطابق اب مزید ضمانت کی کوئی گنجائش نہیں نظر آرہی ۔ خواجہ حارث نے جو درخواست دائر کی تھی وہ مختلف ڈاکٹرز کی تجویز کی بنیاد پر دائر کی گئی ہے ۔ معروف صحافی و کالم نگار حامد میر نے مزید کہا ہے کہ مجھے آئین و قانون میں کوئی گنجائش نظر نہیں آتی کہ نواز شریف کو چھ ہفتوں کی ضمانت دی گئی تھی تب بھی یہ ضمانت ملنا انتہائی مشکل نطر آتا تھا ۔ اگر عدالت آئین و قانون میں کوئی گنجائش نکال کر میاں نوا زشریف کو ضمانت دیتی ہے تو پھر یہ سہولت عام شہریوں کو بھی ملنی چاہیے کیونکہ قانون اور آئین سب کیلئے یکساں ہونا چاہیے ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جو لوگ عمران خان سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کا تعلق شریف خاندان کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا ہے ، یہ لوگ وزیراعظم تک پہنچتے ہیں اور کہتے ہیں کہ ہم پر رحم کیجئے ، کرم کیجئے ۔ عمران خان پر جتنی مرضی تنقید کر لی جائےوہ اپنا فیصلہ نہیں بدلیں گے ۔ جب تک اپوزیشن صحیح راہ پر چلنا شروع نہیں کرتی اس وقت تک وزیراعظم عمران خان ایسے ہی رہیں گے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)


ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…