حفیظ شیخ کس کی چوائس ہیں؟ شہباز شریف آج کل کیا کر رہے ہیں؟ دھماکہ خیز دعویٰ سامنے آ گیا

24  اپریل‬‮  2019

راولپنڈی(آن لائن) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسد عمر قیمتی انسان ہیں انہوں نے بہت محنت کی تھی لیکن ڈالر مہنگا ہو گیا جس سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جب کہ سارا نزلہ اسد عمر پر گرا، حفیظ شیخ میری چوائس ہیں وہ بہت زبر دست مشیر خزانہ ثابت ہوں گے میری رائے یہ تھی کہ اسد عمر وزیر خزانہ رہیں جبکہ حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ لگا دیا جائے۔

نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کابینہ اجلاس میں باری باری سب کی بات سنتے ہیں ان کی جانب سے کابینہ میں تبدیلی اچھی بات ہے وزیر وزیر ہوتا ہے جہاں بھی ہو،ماضی میں کئی بار میری بھی وزارت تبدیل کی گئی، اسد عمر سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسد عمر قیمتی انسان ہیں انہوں نے بہت محنت کی تھی لیکن ڈالر مہنگا ہو گیا جس سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہوا جب کہ سارا نزلہ اسد عمر پر گرا، مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے میرے بہترین تعلقات ہیں حفیظ شیخ میری چوائس ہیں وہ بہت زبر دست مشیر خزانہ ثابت ہوں گے میری رائے یہ تھی کہ اسد عمر وزیر خزانہ رہیں جبکہ حفیظ شیخ کو مشیر خزانہ لگا دیا جائے۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہباز شریف معاملات طے کرنے کے لئے سر گرم ہیں، نواز شریف کو آج تک اگر بحران سے کسی نے نکالا ہے تو وہ شہباز شریف ہیں شہباز شریف نے اپنے لئے گنجائش نکال لی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان شریف برادارن اور آصف زرادری کو نہیں چھوڑیں گے عمران خان بڑا قدم اٹھائیں گے اور شریفوں اور زرداری کو رعایت نہیں دیں گے آصف زرداری نے ذکوۃ و عشر میں بھی کرپشن کی۔ چوہدری نثار سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چوہدری نثار حلف نہیں اٹھائیں گے، اگر عمران ٰخان نہیں ہیں تو پی ٹی آئی بھی نہیں ہے شیخ رشید نے کہا کہ اگر ایم ایل ون ہو گیا تو پانچ سال میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو روز گار ملے گا۔



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…