ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

سپورٹس کوٹہ پر آکسفورڈ میں داخلہ لینے والے عمران خان ملک کو بدنام کررہے ہیں،پیپلز پارٹی نے وزیر اعظم پر ایک اور بیان داغ دیا

datetime 23  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدر اور وزیربلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ اسپورٹس کوٹے پر آکسفورڈ میں داخلہ لینے والے عمران خان ملک کو بدنام کررہے ہیں، میڈیا کو جاری بیان میں سعید غنی نے وزیراعظم عمران خان کے جرمنی اور جاپان سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے احمقانہ بیان کے دفاع کے بجائے وزراء اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی پر توجہ دیں،عمران خان کے درباری آج اسی طرح غلط بیان

کا دفاع کررہے ہیں جیسے ماضی میں ایم کیوایم والے کرتے تھے،عمران خان کے مشیر وزیراعظم کے کچھ بولنے سے قبل پرچی پکڑایا کریں، سعیدغنی نے کہا کہ عمران خان کی عام معلومات اس قابل نہیں کہ وہ عالمی فورمز پر بات کرسکیں، عمران خان نے واضح طور پر جرمنی اور جاپان کی سرحد کو مشترکہ قرار دیا، جرمنی اور جاپان دومختلف براعظموں میں ہزاروں میل کے فاصلے پر ہیں،تہران میں بیٹھ کر جغرافیہ کی مٹی پلید کرکے عمران خان نے پوری قوم کو شرمندہ کردیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…