اسد عمر نے وزارت چھوڑنے کا فیصلہ اچانک کیوں کیا ؟ معروف صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے اندر کی کہانی بتادی

19  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)معروف صحافی و تجزیہ نگار نجم سیٹھی نے اسد عمر کے استعفیٰ پر خاموشی توڑ دی ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مبشر لقمان کی بات سے اتفاق کرتا ہوں کہ بجٹ کے بعد مئی یا جون میں کچھ وفاقی وزرا کو تبدیل کیا جانا تھا ۔یہ تو ہونا ہی تھا اگر اسد عمر اپنا بجٹ بنانے کے 15دن بعد چھوڑ جاتے تو نئے آنے والے وزیر خزانہ نے اس بجٹ سے اتفاق نہیں کرنا تھا یہ تو میرا بجٹ ہے ہی نہیں ، میں اسے کیسے چلائوں گا

اور پھر منی بجٹ آتے اور ملک میں کافی مسئلے پیش آتے ۔ ان کا کہنا تھا کہ نیا بجٹ کافی سخت ہو گا جس میں عوام کی چیخ نکل جائیں گی ۔ عمران خان اپنی کئی تقریر میں یہ باور کراچکے ہیں کہ آپ کو ایک دو سال تک تمام تکالیف برادشت کرنا پڑیں گی۔ آئی ایم ایف کیساتھ بقول اسد عمر کے 90فیصد معاملات طے ہو چکے تھےاور دس فیصد رہ گئے تھے ، نئے وزیر خزانہ جو بھی آئے گا وہ باقی دس فیصد معاملات کو پایہ تکمیل تک پہنچائے گا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…