بدھ‬‮ ، 22 جنوری‬‮ 2025 

مراد سعید کو ’’ماموں ‘‘بنانے پر 14 افسران کو شوکاز نوٹسز ، تحقیقاتی کمیٹی نے الزام ثابت کردیئے،حیرت انگیز انکشافات

datetime 16  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( آن لائن ) چیئرمین نیشنل ہائی ویز اتھارٹی نے وزیر مملکت مراد سعید کو ماموں بنانے پر این ایچ اے کے چودہ اعلیٰ افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کئے ہیں ۔ الزام کے تحت انے والے افسران میں ممبر ایڈمن اور جنرل منیجر لیول کے یہ افسران شامل ہیں ان افسران نے وزیر مملکت مراد سعید کے واضح احکامات کے باوجود نجی کمپنی پیتروسن کو فائدہ پہنچایا تھا

جبکہ وزارت مواصلات نے علی سیر محمود اور اصف ہرگن کے نجی کمپنی پیٹروسن کے ساتھ مبینہ روابط کی بھی تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی حکومت نے اقتدار میں آنے کے بعد شاہراہوں کے ارد گرد ناجائز قابضین کیخلاف آپریشن کیا تھا جبکہ پشاور اور اسلام آباد موٹر وے کے سرسز ایریا کا ٹھیکہ نجی کمپنی پیٹروسن کا منسوخ کردیا تھا تاہم چند گھنٹوں کے بعد اس کمپنی نے تمام سروسز ایریاز پر اپنے آپریسن شروع کردیئے اور ٹھیکہ منسوخی کے باوجود اس کمپنی نے ایم ون پر کاروبار جاری رکھا جس سے قومی خزانہ کو کئی ملین کا نقصان ہوا۔ ویر مملکت مراد سعید کو جب اس کرپشن سکینڈل کا علم ہوا تو انہوں نے تحقیقات کے لئے چار رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ وزارت کو دے دی ہے جس کی روشنی میں چودہ اعلیٰ افسران کو شوکاز نوٹسز جاری کئے گئے ہیں اور جواب طلب کئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا کہ مراد سعید شوکاز نوٹسز کا جواب ملتے ہی این ایچ اے کے چودہ رکنی کرپٹ گروہ کے خلاف سخت ایکشن لیں گے اور کرپٹ عناصر سے ادارہ کو پاک کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…