بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

6 ماہ میں مہنگائی 5سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی،ادارہ شماریات کے انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) گزشتہ 6 ماہ میں مہنگائی 5سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ، مارچ میں میں مہنگائی کی شرح 6.79 فیصد ،۔ جولائی2018 سے مارچ2019 تک مہنگائی کی شرح میں 6.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان شماریات ڈویژن نے مہنگائی کے ماہانہ اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں۔

شماریات ڈویژن کے مطابق مارچ2019 میں مہنگائی 9.4فیصد تک پہنچ گئی۔ اس وقت پاکستان میں مہنگائی گزشتہ 5سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ جولائی2018 سے مارچ2019 تک مہنگائی کی شرح میں 6.7فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ٹرین کے کرائے ایک سال میں201فیصد بڑھ گئے جبکہ بس کے کرائے میں 48 فیصد اضافہ ہو گیا۔شماریت ڈویژن کے مطابق مہنگائی کی شرح میں فروری کے مقابلے میں مارچ میں 1.4فیصد اضافہ ہوا۔اعدادوشمار کے مطابق سالانہ کی بنیاد پر سی این جی کی قیمتیں 6 25.3فیصد بڑھیں، ہائی سپیڈ ڈیزل 13.1فیصد جبکہ ایل پی جی سلنڈر13.4فیصد مہنگا ہوا۔ سالانہ بنیاد پر ہری مرچیں 151فیصد ، پیاز 39، ریلوے کرائے 19.30، جہاز کے کرایوں میں 13.41، ٹماٹر 18.82، کیلے 15فیصد ، مرغی اور گوشت 16،کھانسی کا شربت ،40.80فیصد ، کتابوں کی قیمت 32 فیصد جبکہ سرخ مرچیں 27.6فیصد مہنگی ہوئیں۔ شماریات کے مطابق دالوں کی قیمت میں ایک سال میں 22.7فیصد سونے کی قیمت 21.53فیصد بڑھی ۔ اپریل کے آغاز میں ہی تیل، گیس اور ایل پی جی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے جس سے اس مہنگائی کی شرح میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ اس وقت پاکستان میں مہنگائی گزشتہ 5سال کی بلند ترین سطح پر ہے جبکہ آئی ایم ایف کی شرئط ماننے کے بعد مہنگائی میں مزید اضافہ متوقعہ ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…