پشاور(آن لائن)صوبے اور وفاق میں ایک ہی دن روزہ رکھنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے گئے ہیں ذرائع نے بتایا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس رمضان المبارک کے چاند دیکھنے کے حوالے سے پشاور میں کرنے کے لئے بھی اقدامات تیز کر دیئے ہیں تاکہ یہ اجلاس پشاور میں ہو سکے ۔ جبکہ اسلامی نظریاتی کونسل نے احترام رمضان آرڈیننس پر اس کی روح کے مطابق عمل درآمد
کرنے کے لئے حکومت کو سفارشات پیش کرینگے ااور پاکستان کو ریاست مدینہ کی روشنی میں ماڈل ریاست بنانے پر بھی کونسل اپنی سفارشات مرتب کریگی جس کے لئے تمام مکاتب فکر کو اعتماد میں لیا جائے گا ۔ جبکہ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سمیت صوبے بھر اور وفاق کی سطح پر ایک ہی دن روزہ رکھنے اور ایک ہی دن عید الفطر کرنے کے لئے اقدامات شروع کر دیئے ہیں