اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے ڈیم چند ہ مہم پر حکومت کا کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے،شہری اس لئے ڈیم فنڈ میں نقد عطیات نہ دیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے اپیل کی کہ شہری ڈیم فنڈ میں جو بھی عطیات دیں وہ کراس چیک یا بینک ٹو بینک ٹرانزیکشنز سے دیں ۔وفاقی وزیر دوران پروگرام نوکریوں سے متعلق اپنے بیان
پر ڈٹ گئے اور کہاکہ ملک میں نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی ۔انہوں نے کہاکہ 28 ہزار تو اس سال تک صرف ان کی وزرات میں ہوں گی، 5 سے10 ہفتوں میں سب سامنے آجائیگا۔فیصل واوڈا نے کہاکہ ان کی زبان پھسلی تھی نہ انہوں نے کچھ بڑھا چڑھا کر کہا تھا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ گیس آرہی ہے، گاڑیوں اور مشروبات کے پلانٹ لگ رہے ہیں، ایئر لائنز آرہی ہیں، نوکریاں ہی نوکریاں ہوں گی۔