جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

اسلام آباد کی جانب ملین مارچ کا حتمی فیصلہ ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی سمیت اپوزیشن جماعتیں متفق، دھماکہ خیز اعلان کردیاگیا

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ملک میں نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ ان ہاؤس تبدیلی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا ،جب تک انتخابات نہیں کروائے جائینگے غیر یقینی کی صورتحال میں اضافہ ہوتا جائے گا،اسلام آباد کی جانب ملین مارچ کا فیصلہ حتمی ہے ، کسی صورت اپنے پلان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، (ن)لیگ اور پیپلز پارٹی ہمارے ساتھ ہے ، عوامی ایشوز پر باہر نکلیں گے ،18 ویں ترمیم کو واپس لینے سے فائدہ کی بجائے نقصان ہوگا ۔

ہفتہ کو یہاں اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ملک بحران کا شکار ہوچکا، کاروبار سمیت ہر چیز تباہی کے دہانے پر پہنچ گئی ۔ انہوں نے کہاکہ ایسی حکومت ہی صرف نا اہل نہیں بلکہ عمران خان کو لانے والے بھی آج پریشان ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ان ہاؤس تبدیلی سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، موجودہ صورتحال سے نکلنے کا واحد راستہ نئے انتخابات ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جب تک انتخابات نہیں کروائے جائینگے غیر یقینی کی صورتحال میں اضافہ ہوتا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد کی جانب ملین مارچ کا فیصلہ حتمی ہے ، کسی صورت اپنے پلان سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی بھی ہمارے ساتھ ہے ۔ مولانا فضل الرحمن نے کہاکہ ہم عوامی ایشوز پر باہر نکلیں گے ، قائدین نہ بھی نکلے تو عوام ہمارے ساتھ ہوگی ۔ سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہاکہ میری اپنی اس ملک میں سیاسی حیثیت ہے، میرے ساتھ 10 لاکھ سے زائد افراد ہیں، میں کسی کا محتاج نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مدارس کے طلبا کو کبھی سیاسی مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ سیاست دانوں کو عزت نہیں دیتے اور انہیں ملزم بناتے ہیں ان کی عزت کیسے کی جائے؟ ۔انہوں نے کہاکہ 18 ویں ترمیم نے صوبوں اور وفاق کو مضبوط کیا ہے، اس ترمیم کو واپس لینے سے فائدہ کی بجائے نقصان ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی اب اس جگہ پہنچ چکی ہے جہاں ہم نے عوام کو متحرک کردیا ہے،

اب دیگر سیاسی قوتیں خودبخود ہمارے ساتھ چلیں گی۔ انہوں نے کہاکہ عالمی طاقتوں نے ہمیشہ اسلامی ممالک میں تقسیم کی سازش کی، آج لیبیا اور سوڈان کی صورتحال کی وجہ بھی یہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ سامراجی قوتوں نے ہی افریقی ممالک، سلطنت عثمانیہ اور عرب ریاستوں کو تقسیم کیا ۔ انہوں نے کہاکہ بین الاقوامی تناظر میں ہمیں بھی اپنے ارد گرد نظر رکھتے ہوئے ہوش کے ناخن لینا ہونگے۔قبل ازیں سابق صدر آصف علی عیادت کے مولانا فضل کی رہائش گاہ پہنچے انہوں نے مولانا کی مزاج پرسی اور خیریت دریافت کی۔ آصف علی زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف ، ڈاکٹر قیوم سومرو ، سردار علی خان بھی تھے جبکہ ملاقات کے موقع پر مولانا لطف الرحمٰن ، مولانا عبدالواسع ، مولانا اسعد محمود ودیگر موجود بھی موجود تھے۔۔ آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمان کے مابین سیاسی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…