لاہور(آن لائن) قومی احتساب بیورو(نیب )لاہور کا کہنا ہے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر جاکر نوٹس ذاتی طورپر موصول کرایا ہے۔نیب لاہور نے شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر کا گھیراو کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔مخصوص عناصر نیب کو بدنام کرنے کیلئے من گھرٹ پراپیگینڈا کر رہے ہیں۔
نیب ٹیم شہباز شریف کی صاحبزادیوں کے گھر طلبی کے نوٹس پہنچانے گئی، طلبی کا نوٹس ذاتی طور پر جا کر وصول کرایا جاتا ہے۔نیب کا کہنا ہے کہ پولیس کی واحد گاڑی نیب ٹیم کی سیکیورٹی کے لئے ہمراہ تھیں۔نیب کا کہنا ہے کہ شریف فیملی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات اور مبینہ منی لانڈرنگ کیس پر تحقیقات جاری ہیں۔نیب کی جانب سے شہبازشریف کی اہلیہ اور دو بیٹیوں کو طلب کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی رہنما عظمی بخاری نے نیب کی ٹیم کے گھر جانے کو گھر کا گھیراو اور چھاپہ قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اپنی نااہلی کو چھپانے کے لیے انتقامی کارروائیاں کررہی ہے۔واضح رہے گزشتہ ہفتے نیب کی جانب سے دو بار حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے بھی شہباز شریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پرچھاپہ مارا تھا تاہم نیب کی ٹیم حمزہ شہباز کو گرفتار کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی تھی۔ قومی احتساب بیورو(نیب )لاہور کا کہنا ہے شہباز شریف کی بیٹی کے گھر جاکر نوٹس ذاتی طورپر موصول کرایا ہے۔نیب لاہور نے شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر پر چھاپے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہباز شریف کی صاحبزادی کے گھر کا گھیراو کرنے کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔مخصوص عناصر نیب کو بدنام کرنے کیلئے من گھرٹ پراپیگینڈا کر رہے ہیں۔نیب ٹیم شہباز شریف کی صاحبزادیوں کے گھر طلبی کے نوٹس پہنچانے گئی، طلبی کا نوٹس ذاتی طور پر جا کر وصول کرایا جاتا ہے۔