کراچی(آن لائن ) ایک اور حوا کی بیٹی کاروکاری کی بھینٹ چڑھنے کا خدشہ ، سگے باپ کا شادی شدہ بیٹی اور چھ ماہ کی نواسی کو تین لاکھ میں بیچنے کا انکشاف ، شوہر کو عدم دستبرداری پر بیٹی کو کاروکاری کے الزام میں قتل کرنے کی دھمکی دے دی۔
دستبرداری کی صورت میں شوہر کو منہ مانگی رقم دینے پر اصرار ، شوہر نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کشمور تحصیل تنگوانی گاں میر خیر خان بروہی کے رہائشی اور نجی کمپنی کا ڈرائیور سراج الدین کی شادی کراچی میں رہائش پذیر اپنے چاچا کی بیٹی فرزانہ سے دو سال قبل ہوئی تھی۔ سراج الدین کے مطابق کچھ روز قبل سسر مجیب الرحمن اس کے گھر آئے اور اس پر کاروکاری کا الزام لگا کر اس کی بیوی فرزانہ کو زبردستی اپنے ساتھ لے گیا۔ سراج الدین کے مطابق گا?ں سے پتہ چلا ہے کہ میری بیوی کو زبردستی دوسری شادی کروائی جارہی ہے۔ فرزانہ نے شادی سے انکار کردیا ہے جس پر میرے سسر نے اسے قید کر کے اپنے گھر رکھا ہوا ہے اور مجھے بھی گا?ں آنے پر قتل کرنے کی دھمکی دینے کے ساتھ میری بیوی کو بھی کاری قرار دے کر جان سے مارنے کی دھمکی دی جارہی ہے۔ سراج الدین نے وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ سے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے اس کی بیوی اور اس کی چھ ماہ کی بیٹی کی جان بچانے اور قید سے رہائی دلوانے کی اپیل کی ہے۔