کراچی (این این آئی)انسدادہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشتگردوں کا علاج معالجہ کیس کی سماعت، ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی سے منسلک مزید دستاویزات عدالت میں پیش ،اسپتال میں زیر علاج رہنے والوں لیاری گینگ وار ،
ایم کیو ایم اور القاعدہ کے 28 دہشتگرد شامل ہیں۔ہفتہ کو انسدادہشتگردی عدالت میں ڈاکٹر عاصم کے اسپتال میں دہشتگردوں کا علاج معالجہ کیس کی سماعت ہوئی ڈاکٹر عاصم،انیس قائم خانی،روف صدیقی و دیگر عدالت میں پیش ہوئے پراسکیوشن کی جانب سے ڈاکٹر عاصم کی جے آئی ٹی سے منسلک مزید دستاویزات عدالت میں پیش کی گئیں اور عدالت کو بتایا گیا کہ اسپتال میں زیر علاج رہنے والے لیاری گینگ وار ،ایم کیو ایم اور القاعدہ کے 28 دہشتگرد شامل ہیں دہشتگردوں کا علاج قادرپٹیل،فریال تالپور،ثانیہ بلوچ،عادل صدیقی،وسیم اختر اور دیگر کے کہنے پر ہوا رینجرز پراسکیوٹر نے مزید کہا کہ ان دہشتگردوں کا علاج ڈاکٹر عاصم کے اسپتال سے ہوتا رہا جس پر ڈاکٹر عاصم نے کہا کہ میرے اسپتال میں کسی دہشتگرد کا علاج نہیں ہوا عدالت میں پیش کئے جانے والے بل جعلی اور من گھڑت ہیں۔ پیش کئے گئے بل کی یہ نقول ہیں،اصلی بل کہاں ہیں ملزمان کے وکلا نے عدالت میں کہا کہ تفتیشی افسر کی جانب سے نئی دستاویزات پیش کی گئی ہیں اس لئے دوبارہ فرد جرم عائد کی جائے جس پر عدالت نے کہا کہ ملزمان پر ترمیمی فرد جرم عائد کی جاسکتی ہے یا نہیں وکلا عدالت کی رہنمائی کریں عدالت نے مزید سماعت 30 اپریل تک ملتوی کردی عدالت نے جے آئی ٹی سے منسلک دستاویزات کی نقول ملزمان کو فراہم کردی۔