بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

شریف خاندان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع ،شہباز شریف کی اہلیہ ، دونوں صاحبزادیاں بھی نیب میں طلب ، شریف فیملی کی رہائش گاہوں کا گھیراؤ اور چھاپوں کی حقیقت بھی سامنے آ گئی

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی احتساب بیورو (نیب ) نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شریف خاندان کیخلاف تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا ،مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی اہلیہ اور دونوں صاحبزادیوں کو بھی آئندہ ہفتے مختلف تاریخوں میں طلب کر لیا گیا ، نیب نے پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں طلبی کے نوٹسزوصول کر ادیئے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز شریف کو 17اپریل کو ذاتی حیثیت میں

طلب کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز کو کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے تحفے میں دئیے، شہباز شریف نے اپنی اہلیہ کو 5 کروڑ 57لاکھ 72ہزار کی رقم تحفے میں دی ہے۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے یہ رقم 2013ء سے 2018ء کے درمیان مختلف ٹرانزیکشن کے ذریعے منتقل کی گئی، نصرت شہباز 12کمپنیوں میں 69لاکھ 56ہزار 500 شیئرز کی مالک ہیں، 96ایچ ماڈل ٹاؤن اور مری کی رہائش نصرت شہباز کے نام ہیں اور نصرت شہباز کے نام قصور اور فیروز والا میں 810 کنال قیمتی زمین ہے۔ نیب کی جانب سے نصرت شہباز کی طلبی پر ان معاملات سے متعلق سوالات کئے جائیں گے۔ ذرائع کے مطابق شہباز شریف کی صاحبزادیوں کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا۔رابعہ عمران کو 18اپریل سہ پہر تین بجے جبکہ جویریہ علی کو 19اپریل سہ پہر تین بجے نیب لاہور ہیڈ کوارٹر میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا۔نیب کی ٹیم نے پولیس کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن میں متعلقہ رہائشگاہوں پر جا کر طلبی کے نوٹسز وصول کرائے ۔مسلم لیگ (ن) کی مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب نے نیب ٹیم کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بغیر کسی اطلاع کے گھیرا ؤ کرنا کس قسم کا احتساب ہے،نیب اور

پولیس نے شہبازشریف کی صاحبزدی کے گھر کا گھیرا ؤ کیا اور نوٹس دیا۔انہوں نے کہا کہ یہ کس قسم کا احتساب ہے کہ گھر کا گھیراؤ کرکے نوٹس دیئے جاتے ہیں ،نیب کی ٹیم نوٹس دے کر چلی گئی۔ دوسری جانب نیب ترجمان کے مطابق شریف فیملی کی رہائشگاہوں کا گھیراؤ کرنے اور چھاپوں کی اطلاعات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کی نفری کے ہمراہ نوٹسز وصول کرائے گئے ۔ واضح رہے کہ حمزہ شہباز کو کو بھی 16 اپریل کو دوبارہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس جبکہ 15 اپریل کو حمزہ شہبازشریف کو چنیوٹ ملز کیس میں مزید ثبوت آنے پر طلب کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…