پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

جورزق آپ کے حصے میں لکھا ہے وہ آپ کو ملے گا، پاکستان کے لوگوں کو کس چیز کی ضرورت ہے؟ وزیر داخلہ شہر یار آفریدی کا پاکستانیوں کو مشورہ

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے کہاہے کہ پاکستان کے لوگوں کو یقین اور توکل کی ضرورت ہے، مثبت سوچ رکھنے والوں کو کامیابی ملتی ہے ،بزنس کمیونٹی نیک نیتی سے کام کر نے اور حکومت کی مدد کرنے کر نے کا تہیہ کر لے تو پانچ سال میں لوگ ہمارے ملک کی مثال دیں۔

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ناامیدی انسان کو اس کی اوقات تک بھلادیتی ہے۔  انہوں نے کہاکہ ترقی یافتہ ممالک ہر چیز پر تحقیق کررہے جو ہمارا خاصہ تھا۔انہوں نے کہاکہ وہ ممالک جو اپنے آپ کو سب سے بہتر سمجھتے ہیں ان کے پاس ہیومن ریسورس نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم جیسے ممالک کے پاس آبادی ہے لیکن اگر اس آبادی کو ٹرینڈ نہ کیا گیا تو یہ لائبیلٹی بن جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وہ لوگ جو اپنی سوچ کو مثبت رکھتے ہیں تو کامیابی انہیں ملتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے لوگوں کو یقین اور توکل کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے پریکٹیکل اپروچ اپنانی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بزنس کمیونٹی یہ فیصلہ کرلے کہ نیک نیتی سے کام کریں گے ،لوگوں کی باتوں میں نہیں آئیں گے ،حکومت کی مدد کریں گے تو پانچ سال میں لوگ ہمارے ملک کی مثال دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ جورزق آپ کے حصے میں لکھا ہے وہ آپ کو ملے گا، منحصر آپ پر ہے کہ آپ حرام کرکے کھالیں یا حلال۔ انہوں نے کہاکہ دنیانے ہمارے اوپر ففتھ جنریشن وار مسلط کی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں تہیہ کرنا ہوگا کہ مروں گا تو اس مٹی کیلئے۔انہوں نے کہاکہ دنیا آپ کے ملک میں سرمایہ کرنا شروع ہوگئی ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…