منگل‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی پائلٹ کی عجلت میں واپسی مودی کو انتخابات جیتنے کا تحفہ ہے : غنویٰ بھٹونے عمران خان پر سنگین الزام لگادیا

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد( آن لائن)پیپلز پارٹی شہید بھٹو کی چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کا بھارتی پائلٹ کی واپسی مودی کو انتخابات جیتنے کا تحفہ ہے، مودی اور عمران خان ایک سکے کے دو رخ ہیں اور دونوں رخ میں دھوکہ ہے، پلوامہ حملہ میں مودی کا مددگار نہیں بننا چاہئے تھا، پلوامہ حملے کو مودی نے اپنے انتخابی مفاد میں استعمال کیا۔

چوروں اور لیٹروں کی حکمرانی عوام کو بھی چور اور لیٹرا بننے پر مجبور کرتی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عوام کے نام جاری اپنے ایک پیغام میں کیا۔ پیپلز پارٹی شہید بھٹو ضلع جیکب آباد کے صدر ندیم قریشی نے غنویٰ بھٹو کا پیغام شہریوں اور صحافیوں میں تقسیم کیا۔جاری کئے گئے پیغام میں چیئرپرسن غنویٰ بھٹو نے مزید کہا کہ مودی نے جو کچھ کیا وہ اس کے مفاد میں تھا مگر عمران خان نے کیا کیایہ المیہ ہے،ہم اپنا حقیقی تصور کھوچکے ہیں ہم بحیثیت قوم اپنے کردار اور اجتماعی ارادہ فراموش کرچکے ہیں، حکمران امن کی بات خوف کے ساتھ کرتے ہیں جس سے ہمیں معلوم نہیں ہوتا کہ ہم امن پسند ہیں یا بزدل ہیں،انہوں نے کہا کہ بھارتی پائلٹ کو واپس کرنے میں ہمیں عجلت تھی کہ ہم نے اپنی پارلیمنٹ سے پوچھنا تک گوارہ نہیں کیا، عمران خان نے اس معاملے میں ایسا کیا جیسے وہ حکمران کرتے ہیں جن کے پاس عوام کا مینڈٹ نہ ہواور ایسا ان ممالک میں ہوتا ہے جو خود مختیار نہیں ہوتے، انہوں نے کہا کہ ہم جنگ کی بات تو کرتے ہیں مگر ہم مجاہد نہیں ہیں، ہم اپنا مستقبل تب تک نہیں بناسکتے جب تک ہم ماضی کے مظالم کا منصفانہ فیصلہ نہیں کرسکتے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ چالیس برسوں میں چار بھٹوز کو قتل کیا گیا وہ سب ان کے ہاتھوں قتل ہوئے جن پر انہوں نے اعتبار کیا یہ بہت بڑا المیہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو کے دور حکومت میں اگر یہ پائلٹ پکڑا جاتا تو کیا ہوتا کیا ہم لوگ امن کے لیے گڑگڑاتے اور بھیک مانگتے،شہید بھٹو کے دور میں تو ہم بہادر تھے انڈیا اور امریکہ ہم سے ڈرتے تھے، انہوں نے کہا کہ اس دور میں ایٹمی جنگ ممکن نہیں ہے ہم نے ایٹمی دھماکا اس لیے کیا کہ ہم تحفظ میں برابری چاہتے تھے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات مئی


امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…