اسلام آباد(آن لائن) سینئر وکیل بیرسٹر علی ظفر نے وضاحت کی ہے کہ وہ تحریک انصاف کی جانب سے فیض آباد دھرنے کیخلاف سپریم کورٹ کے 6 فروری کو دیے گئے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست اب دائر کریں گے۔ایک بیان جاری کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ’کچھ چینلز اوراخبارات نے کہیں سے کچھ پیراگراف کا غلط طور پر حوالہ دیا اور سمجھا
کہ یہ اس درخواست کا حصہ ہیں جو دائر کی جانی ہے۔تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل ارشد ڈار کی جانب سے دائر کی جانے والی درخواست ابھی تیاری کے مراحل میں ہے جسے آئندہ چند روز میں دائر کیا جائیگا۔واضح رہے کہ تحریک لبیک پاکستان( ٹی ایل پی) نے نومبر 2017 میں حلف نامے میں مبینہ تبدیلی کیخلاف راولپنڈی کے علاقے فیض آباد میں دھرنا دیا تھا۔