منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

اہم سیاسی شخصیت کے ڈیرے پر فائرنگ ، دو افراد جاں بحق

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شیخوپورہ (این این آئی) شیخوپورہ میں مکئی روڈ پر سیاسی شخصیت کے ڈیرے پر رسم حنا کے پروگرام میں فائرنگ کے نتیجے میں 15سالہ بچے سمیت2افراد جان بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا ۔بتایا گیا کہ ڈیرہ امجد چنار لاغرپر جگدئے خان نامی نوجوان کی رسم حنا میں شراب کے نشہ میں دھت افراد مجری دیکھ رہے تھے کہ اسی دوران یاسر نامی نوجوان نے فائرنگ شروع کردی

گولیاں لگنے سے15سالہ بچے سمیت3افراد شدید زخمی ہوگئے جن کو مضروبی حالت میں ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں پر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عاطف ،15سالہ اظہر لاہور کے میوہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگئے ، طفیل کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے بھکھی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے یاسر اورڈیرئے کے مالک امجد وٹوں کو گرفتارکرلیا ، مقدمہ مدعی کاشف کی جانب سے بھکھی پولیس کو دی جانے والی تحریری درخواست میں کہا گیا کہ امجد وٹوں کے ڈیرئے پر رسم حنا جاری تھی کہ اچانک امجدوٹو ،توکل وٹو اور جگدئے خان،یاسر اوررائے زاہدی وغیرہ نے اپنے آتشیں اسلحہ سے فائرنگ شروع کردی میرئے بھائی محمد عاطف نے فائرنگ کرنے والوں کی منت سماجت کرکے فائرنگ سے منع کیاجس پر یاسر وٹو اورسجاد وٹونے میرئے بھائی کو گالم گلوچ شروع کردی جن کو منع کرنے پر یاسر وٹونے فائرنگ کردی جس سے میرا بھائی عاطف اسکے ساتھ کھڑئے محمد طفیل اوراظہرگولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوکر زمین پر گر پڑئے اس دوران بھگدڑ مچ گئی اور خوف وھراس پھیل گیا،ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے،تینوں مضروبان کو ڈی ایچ کیوہسپتال شیخوپورہ کے ایمرجنسی میں منتقل کیا گیا جہاں پر میرابھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے راستہ میں دم توڑ گیاجبکہ طفیل اور اظہر کو تشویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو کے ایمرجنسی میں منتقل کردیا گیا جہاں پر دونوں زخمیوں کو طبی امداد کے بعد لاہور کے ہسپتال میں ریفرکردیا گیا برادرم محمد عاطف،دلبر حسین،خالد محمود شادی میں مدعو نہ تھے ،رائے محمد افضل،رائے محمد عارف سکنہ پیر کوٹ دوستوں کے اسرارپر ساتھ گیاتھا ۔بھکھی پولیس نے مقدمہ مدعی کی تحریری درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…