اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

8ہزار فٹ بلندی پر سیاحتی مقام ،حکومت نے عوام کو خوشخبری سنادی

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این این آئی) وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے پنجاب ہائوس اسلام آباد میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے ملاقات کی جس میں دونوں وزراء اعلیٰ نے باہمی دلچسپی کے امور، عمومی سیاسی صورتحال اور ترقیاتی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کرنے کے ساتھ پنجاب اور خیبرپختونخوا کے درمیان مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون اور شراکت بڑھانے پر اتفاق کیا ۔

اس موقع پر صوبائی وزرا سمیع اللہ چوہدری، حافظ ممتاز احمد، خیبرپختونخوا کے صوبائی مشیر اجمل وزیر، ارکان خیبرپختونخوا اسمبلی ریاض خان، پیر مصور، سید فخر جہاں اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔وزیر اعلیٰ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ خیبرپختونخوا اور پنجاب کے عوام محبت کے بندھن میں بندھے ہیں ،دونوں صوبوں کی حکومتیں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ایک دوسرے سے تعاون کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں ایک دوسرے کے تجربات سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی خالص غذا کی فراہمی کیلئے خیبرپختونخوا کو معاونت فراہم کر سکتی ہے، آئی ٹی کے شعبے میں بھی باہمی اشتراک سے پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری لائی جاسکتی ہے، عوام کی خدمت مشترکہ عزم ہے، کام کرکے دکھائیں گے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مواصلات کے نیٹ ورک کو بہتر بنا کر تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے گا،پنجاب میں نجی شعبے کے تعاون سے سیاحت کے نئے مقام ڈویلپ کرنے کے پروگرام پر کام کر رہے ہیں، ڈیرہ غازی خان کے علاقے کوہ سلیمان میں 8 ہزار فٹ بلندی پر سیاحتی مقام بنائیں گے، بھکر کے دریائی علاقے میں باہمی اشتراک سے تفریحی مقام بنانے کی تجویز پر غور کیا جائے گا، بارڈر ایریا میں مشکوک اور سماج دشمن عناصر کی آمد و رفت روکنے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں گے۔ عثمان بزدار نے مزید کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان سے پنجاب کے راستے سندھ تک موٹروے کی تجویز کے قابل عمل ہونے کے

مختلف پہلوں کا جائزہ لیا جائے گا، پنجاب میں سڑکوں کی تعمیر کے مختلف منصوبے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت بنائے جائیں گے۔وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کی جانب سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کو پشاور کے دورے کی دعوت دی ۔ جس پر عثمان بزدار نے کہا کہ پہلی فرصت میں پاکستان کے خوبصورت صوبے خیبرپختونخوا کا دورہ کروں گا۔ اس موقع پر

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان نے کہا کہ پنجاب میں پہلی مرتبہ پی ٹی آئی کا برسراقتدار آنا خوش آئند ہے، عوام کی ترقی کیلئے پی ٹی آئی تاریخی خدمات سرانجام دینے کیلئے کوشاں ہے۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے وزیراعلی عثمان بزدار سے ان کے والد سردار فتح محمد خان بزدار کے انتقال پر اظہار تعزیت اور مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی ۔ وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہا کہ والدین اللہ تعالی کی انمول نعمت ہیں، سردار فتح محمد خان بزدار مرحوم نے سماجی، فلاحی اور سیاسی خدمات کی قابل تقلید مثالیں قائم کیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…