ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

چینی باشندے شادی کا جھانسہ دیکر پاکستانی لڑکیوں کیساتھ کیا شرمناک کام کرنے لگے؟افسوسناک انکشافات

datetime 13  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)نجی ٹی وی پروگرام میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ چینی باشندے جوپاکستانی لڑکیوں سے شادیاں کررہے ہیں انہیں ماہانہ 40ہزار روپے ،موبائل فون اور چینی ویزوں کا لالچ بھی دیا جا رہا ہے۔

پروگرام میں شادی کرکے چین جانے والی لڑکیوں نے اپنی دردناک کہانی سنائی ۔کہانی ایک لڑکی کی ویڈیو سے شروع ہوئی پھر اسلام آباد ایئرپورٹ سے ایک چینی گرفتار ہوا جو لڑکی کو زبردستی چین لے کر جارہا تھا، تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ درجنوں چینی باشندے صرف جعلی شادی کے لیے پاکستان آئے تھے۔ انہوں نے مسلمان ہونے کے جعلی سرٹیفکیٹ بھی بنائے اور اسلامی نام بھی رکھ لیے۔ لیکن ان کو پہلا کلمہ تک نہیں آتا ۔ تفتیش میں انکشاف ہوا کہ جعلی شادیاں کرکے پاکستانی لڑکیوں کو چین لے جایا جاتا ہے جہاں ان سے مکروہ  دھندہ کروایا جاتا ہے، اس کے علاوہ ان کے اعضاء بھی نکال کر فروخت کئے جاتے ہیں۔چینی باشندے اس سے قبل صرف مسیحی لڑکیوں سے شادیاں کرتے تھے لیکن جب لڑکیوں کی مانگ میں اضافہ ہوا تو شادی کے لیے چینی باشندے جعلی مسلمان بھی بن گئے۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں اس حوالے سے ایک باقاعدہ مافیا کام کررہا ہے جس نے چینی لڑکوں کے رشتوں کے لیے بینرز اور پوسٹر لگوا رکھے ہیں۔ ایسے ایجنٹس غریب والدین کو سبز باغ دکھاتے ہیں، مافیا نے شادیاں کروانے کے لیے جگہ بھی لے رکھی ہے جہاں سے تیرہ تیرہ سال کی لڑکیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…