جمعرات‬‮ ، 08 اکتوبر‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیش گوئی کردی

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد( آن لائن) پاکستان کے بیشتر علاقوں میں آج (بدھ کو) موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی پنجاب اور سندھ میں شدید گرم رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کی درمیانی شب مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، مردان، بنوں، ڈی آئی خان، کوئٹہ، ڑوب، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، ڈی جی خان ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اسلام آباد کا درجہ حرات 17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے آج شام تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیش گئی بھی کی ہے۔ ملک بھر کی طرح لاہور میں بھی پارہ بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے گا تاہم محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روز میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ آ ج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 اور کم سے کم 23 رہنے کا امکان ہے۔ ہوا میں نمی کا تناسب 55 فیصد رہے گا۔سندھ بھر میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ کراچی کا درجہ حرارت صبح کے وقت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، ہوا میں نمی کا تناسب 71 فیصد رہا۔ آج کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔خیبرپختونخوا کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہے گا تاہم چترال، پشاور، چارسدہ اور خیبر میں بارش متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بلوچستان کے اکثر اضلاع میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ کوئٹہ، مستونگ، قلعہ عبداللہ، سبی، زیارت اور ہرنائی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، بہاولپور، ساہیوال، ڈی جی خان ڈویڑن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر تیزہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…