پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں بڑااضافہ،انڈیکس کی متعدد نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں

datetime 9  اپریل‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اورکے ایس ای100انڈیکس کی37000اور37100کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں35ارب 24کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت50.02فیصدزائدجبکہ49.71فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالرکی غیرمستحکم پوزیشن کے

سبب منگل کو کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہوا۔ماہرین کے مطابق مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور نئی سرمایہ کاری سے گریز کیاجس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 36597پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں مقامی بروکریج ہاؤسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز اور غیرملکی سرمایہ جاروں کی جانب سے فوڈز،سیمنٹ ، توانائی، ٹیلی کام اور بینکنگ سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کی، جس کے نتیجے میں مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس37270پوائنٹس کی سطح پر دیکھا گیاتاہم اتارچڑھاؤ کا سلسلہ سارادن جاری رہا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس208.06پوائنٹس اضافے سے37129.97پوائنٹس پر بندہوا۔ماہرین کے مطابق ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے۔منگل کومجموعی طور پر350کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے174کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،149کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ27کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں35ارب24کروڑ72لاکھ98ہزار426روپے کا اضافے ریکارڈ کیا گیا ،

جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر76کھرب14ارب54کروڑ81لاکھ41ہزار677روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر16کروڑ4لاکھ84ہزار650شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت5کروڑ35لاکھ11ہزار850شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت74.00روپے اضافے سے1923.00روپے اورصنوفائی ایونٹس کے حصص کی قیمت25.03روپے اضافے

سے825.00روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی بھنیروٹیکسٹائل کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت38.74روپے کمی سے736.26روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت10.00روپے کمی سے720.00روپے ہوگئی ۔منگل کویونٹی فوڈزکی سرگرمیاں1کروڑ58لاکھ85ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت72پیسے کمی سے2.78روپے اورمیپل لیف سیمنٹ کی

سرگرمیاں1کروڑ56لاکھ33ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت1.15روپے کمی سے32.65روپے ہوگئی ۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس104.34پوائنٹس اضافے سے17577.62پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس411.42پوائنٹس اضافے سے60664.86پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس126.54پوائنٹس اضافے سے27237.04پوائنٹس پربندہوا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…