جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

وفاقی کابینہ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دیدی ،پہلے مرحلے میں کتنے گھر بنائے جائیں گے؟ بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 9  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی کابینہ نے نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دیدی ہے ،سترہ اپریل کو وزیر اعظم منصوبے کا افتتاح کرینگے ،پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35ہزار گھربنائے جائیں گے،بلوچستان میں ایک لاکھ 10ہزار گھر بنیں گے ، وفاقی ملازمین کیلئے بھی 25ہزار اپارٹمنٹس تعمیر کیے جائینگے جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہاہے کہ وزیر خزانہ اسد عمر واشنگٹن پہنچ چکے ہیں ، آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تکمیل کے قریب ہے ،

مختلف جگہوں پر گیس کی بلنگ نہیں ہورہی، حنا ربانی کھر بھی گیس بل کی نادہندہ ہیں ،(ن)لیگ کے روحیل اصغر کا گیس کابل بارہ ہزار آررہا تھا اب ایک کروڑ سے زائد آرہاہے ،بجلی کے محکمے کے 500افراد پر بجلی چوری کے مقدمے چل رہے ہیں، بابا گرونانک کے نام پر ریلوے سٹیشن بنایاجائیگا، جگر کے امراض کے علاج کیلئے بیت المال کام کریگا، یو اے ای میں پاکستانیوں کی بہت زیادہ جائیدادیں ہیں،معاہدے سے پاکستانیوں کی جائیدادوں کی تفصیلات ملیں گی۔منگل کو وفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہاکہ وزیر خزانہ اسد عمر واشنگٹن پہنچ چکے ہیں،آئی ایم ایف سے مذاکرات ہوں گے،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ تکمیل کے قریب ہے۔انہوں نے کہاکہ کابینہ میں اثاثوں کی ڈکلریشن سے متعلق بات چیت نہیں ہوئی۔انہوں نے کہاکہ بجلی اور گیس کے حوالے سے کابینہ میں بات چیت ہوئی ۔انہوں نے کہاکہ گیس کی چوری بچانے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ مختلف جگہوں پر گیس کی بلنگ نہیں ہورہی۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ( ن) کے ایم این اے روحیل اصغر کا گیس کا بل 12ہزار آ رہا تھا۔انہوں نے کہاکہ اب روحیل اصغر کا گیس بل ماہانہ ایک کروڑ سے زائد آرہا ہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی حنا ربانی کھر بھی گیس بل کی نادہندہ ہیں۔

وزیر اطلاعات نے کہاکہ 40ارب روپے کی بجلی چوری روکی گئی ہے،بجلی کے محکمے کے 500افراد پر بجلی چوری کے مقدمے چل رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کی منظوری دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ 17اپریل کو وزیراعظم افتتاح کردیں گے۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 35ہزار گھربنائے جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں پہلے مرحلے میں ایک لاکھ 10ہزار گھر بنائے جائینگے۔انہوں نے کہاکہ وفاقی ملازمین کیلئے بھی 25ہزار اپارٹمنٹس

تعمیر کیے جائینگے۔وزیر اطلاعات و نشریات نے کہاکہ بابا گرونانک کے نام پر ریلوے سٹیشن بنایاجائیگا۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ تمام سرکاری ادارے پاکستان پوسٹ کا استعمال کریں گے ۔وزیر اطلاعات نے کہاکہ متروکہ وقف املاک کا نیا بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جگر کے امراض کے علاج کیلئے بیت المال کام کرے گا ۔انہوں نے کہاکہ وفاقی کابینہ کے 35فیصلوں پر اب تک عمل درآمد نہیں ہوا۔انہوں نے بتایا کہ ایم ایس ائیر لیگل کو ایک سال کیلئے لائسنس دینے کی منظوری دی گئی ،

سیکرٹری ایوی ایشن کو چیئرمین سول ایوی ایشن کا چارج دیا گیا ہے ،یونس ڈھاگہ کو چیئرمین سٹیٹ لائف انشورنس کا چارج دیا گیا ہے۔چوہدری فواد حسین نے کہاکہ جرمنی کی حکومت صاف پانی منصوبے کیلئے فنڈز فراہم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمر رسول سرمایہ کاری بورڈ کے نئے سیکرٹری ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے متحدہ عرب امارات سے مختلف معاہدے ہوئے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یو اے ای میں پاکستانیوں کی بہت زیادہ جائیدادیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ معاہدے سے پاکستانیوں کی

جائیدادوں کی تفصیلات ملیں گی۔انہوں نے کہاکہ عابد حسین کو پاکستان سے یو اے ای ڈی پورٹ کرنے کی اجازت دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کابینہ نے میڈیا یونیورسٹی کی منظوری دے دی ہے ،عالمی سطح کی میڈیا یونیورسٹی تعمیر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ نیب کے مطابق (ن )لیگ کے کچھ سینئر رہنما میگا کرپشن مقدمات میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شریف فیملی سے متعلق نئے نئے انکشافات ہورہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف اور آصف زرداری کا منی لانڈرنگ کا طریقہ ایک ہی تھا،اللہ تعالیٰ کے بعد عوام کی عدالت سب سے بڑی عدالت ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…