اتوار‬‮ ، 09 جون‬‮ 2024 

پاکستان کے روس کے ساتھ 10ارب ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوگئے

datetime 8  اپریل‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیرپٹرولیم غلام سرورخان نے کہا ہے کہ حکومت، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کی پالیسی پر عمل درآمد کر رہی ہے،حکومت انرجی سیکٹر میں گڈ گورننس کے تحت پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ مستقبل کی ضروریات پوری کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

وہ پیر کو یہاں مقامی ہوٹل میں ہونیوالی پاکستان انوسٹمنٹ کانفرنس میں فرانس سے آئے ہوئے چالیس رکنی تجارتی وفد سے گفتگو کررہے تھے ۔انہو ں نے کہاکہ وزارت پٹرولیم پاکستان کی 75 فیصد انرجی سپلائیز کی ضروریات کو پورا کرنے میں مصروف عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے معاشی استحکام کے لیے ضروری ہے کہ ملک کی توانائی میں بڑھتی ہوئی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے قابل بھروسہ اور مقابلتا’’ سستی توانائی فراہم کی جائے،یہی وجہ ہے کے وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت حکومت وقت،تیل و گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ ا نہوں نے کہاکہ معیاری سستا اور ماحول دوست ایندھن کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ٹرانسپورٹ،صنعتوں اور پاور سیکٹر کی ضروریات پورا کرنے کی غرض سے بہت سے مقامی اور بین الاقوامی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور جدید ریفائنریاں لگا رہی ہیں۔وفاقی وزیر پٹرولیم نے کہا کہ ہم تیل و گیس کی تلاش کے لیے جلد نئے بلاکس آفر کر رہے ہیں.انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان, تیل و گیس کی تلاش سے منسلک مقامی اور بین الاقوامی کمپنیوں کو بڈنگ کے یکساں مواقع فراہم کر رہے ہیں.اس وقت تیل و گیس کی تلاش سے منسلک کمپنیوں کو بہترین مراعات فراہم کر رہے ہیں۔غلام سرور خان نے بتایا کہ پاکستان میں اس وقت پورے خطے کے مقابلے میں گیس کا بہترین انفراسٹرکچر موجود ہے جس کا

ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک 18500 کلومیٹر پر محیط ہے،جو ایکسپلوریشن کمپنیوں کو خریداروں کی بڑی تعداد مہیا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہاکہ ماوراے ساحل ڈرلنگ سے بہترین نتایج کی امید ہے اسی سلسلے میں ایک بڑی روسی کمپنی سے10 ارب ڈالر مالیت کی آف شورپائپ لائن کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔ فرانس کی این جی گیس کمپنی اورٹوٹل/پارکو سے ہمارے بہترین ورکنگ روابط ہیں۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…