جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

شہباز شریف کے بعد ان کی بیویوں تہمینہ درانی اور نصرت شہباز کا نمبر بھی آ گیا، نیب کا دھماکہ خیز اقدام، دونوں خواتین کتنی بڑی جائیداد کی مالک ہیں؟ چونکا دینے والے انکشافات

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی احتساب بیوروراولپنڈی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاور تہمینہ درانی کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ دورانی کے خلاف بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی ہے۔

نیب ذرائع سے حاصل ہونے والی دستاویزات سے پتہ چلتا ہے کہ شہباز شریف نے اپنی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ درانی کو کروڑوں روپے مالیت کے اثاثے تحفے میں دیے۔ شہباز شریف نیب کو دوران تفتیش اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کو تحفے میں دی جانے والی جائیداد سے متعلق مطمئن نہیں کرسکے، اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کو 5 کروڑ 57 لاکھ 72 ہزار کی رقم بھی تحفے میں دی، یہ رقم شہباز شریف کی جانب سے 2013ء سے 2018ء کے درمیان مختلف ٹرانزیکشن کے ذریعے منتقل کی گئی۔ اس کے علاوہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنی اہلیہ تہمینہ درانی کو گوادر، مری اور ہری پور میں چھ قیمتی جائیدادیں بھی تحفے میں دیں، تہمینہ درانی کو انہوں نے ڈی ایچ اے فیز 5 میں ایک لگژری گھر بھی تحفے میں دیا، ان کی اہلیہ نصرت شہباز 12 کمپنیوں میں 69 لاکھ 56 ہزار 5 سو شئیرز کی مالک ہیں، ایس ای سی پی رپورٹ کے مطابق نصرت شہباز کے شیئرز کی مالیت 87 لاکھ 85 ہزار روپے بنتی ہے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ 96 ایچ ماڈل ٹاؤن کی رہائش اور مری کا گھر بھی نصرت شہباز کے نام ہیں اور انکی مالیت 18 کروڑ 65 لاکھ 81 ہزار 384 روپے بنتی ہے۔  قومی احتساب بیوروراولپنڈی نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کے الزام میں سابق وزیراعلیٰ شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہبازاور تہمینہ درانی کے خلاف بھی تحقیقات کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق نیب نے شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز اور تہمینہ دورانی کے خلاف بھی انویسٹی گیشن کی منظوری دے دی ہے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…