ہفتہ‬‮ ، 12 جولائی‬‮ 2025 

گرمی بڑھتے ہی بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ شروع،کتنے ہزارمیگا واٹ کا شارٹ فال ہے ؟ حیرت انگیزانکشاف ،عوام کے ہوش اُڑ گئے

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)موسم گرم ہونے سے بجلی کی بندش کا کھیل بھی شروع، بجلی کی قلت اڑھائی ہزار میگا واٹ تک ہونے سے کم از کم تین گھنٹے لوڈ مینجمنٹ ہونے لگی۔نجی ٹی وی کے مطابق بجلی کی طلب 16 ہزار میگاواٹ تک پہنچ چکی ہے جبکہ بجلی کی پیداوار 13 ہزار 500 میگاواٹ ہے، دو ہزار پانچ سو میگا واٹ کے شارٹ فال سے لوڈ مینجمنٹ کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے۔لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کو 490 میگاواٹ بجلی کی قلت کا سامنا ہے، لیسکو کے مجموعی 1775 فیڈر پر بجلی کے تقسیم کار سسٹم میں لائن لاسز اور چوری کی بنیاد پر بجلی کی بندش کی جا رہی ہے۔

جس کے باعث لیسکو کے دس فیصد لائن لاسز والے 1241 فیڈرز پر تین گھنٹے اور 30 فیصد تک لائن لاسز والے 430 فیڈرز پر 5 گھنٹے بجلی کی بندش کی جا رہی ہے تاہم 40 فیصد لاسز والے 74 فیڈرز بھی چھ گھنٹے کے لئے بند کئے جا رہے ہیں۔لیسکو کے 60 فیصد لاسز والے 20 فیڈرز پر سات گھنٹے کی بجلی بندش کی جا رہی ہے۔ حکام کے مطابق درجہ حرارت میں اضافے سے برف پگھل کر ڈیمز میں پانی کی آمد بڑھے گی تو بجلی کی پیداوار میں بھی بتدریج اضافہ ہوتا جائے گا۔لوڈشیڈنگ کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…