جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

حکومت گرانے میدان میں نکل چکے ،حکومت کو جو کرنا ہے کرلے مولانا فضل الرحمن نے کیا کرنے کا اعلان کر دیا ، انتباہ جاری

datetime 7  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سکھر (این این آئی)جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان واضح کیا ہے کہ حکومت گرانے میدان میں نکل چکے ہیں اور حکومت کو جو کرنا ہے کرلے۔ میڈیا سے گفتگو میں سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت کے خلاف آصف زرداری ہم سے کئی گنا زیادہ پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور اور پنجاب میں کچھ ملین مارچ باقی ہیں پھر اسلام آباد جائیں گے، اس حکومت کو مزید ٹائم دینا اسے تسلیم کرنے کے برابر ہے، ہم حکومت گرانے میدان میں نکل چکے ہیں

لہٰذا حکومت کو جو کرنا ہے کرلے۔انہوںنے کہاکہ ملکی تاریخ کا بڑا قرضہ اس دور حکومت میں لیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ نیب ایک انتقامی ادارہ ہے۔ جب ایک صحافی نے سوال کیا کہ فواد چوہدری نے کہا ہے کہ فضل الرحمان اور خورشید شاہ جیل جائیں گے تو مولانا فضل الرحمان نے جواب میں کہا کہ کسی بندے دے پتر کا حوالہ تو دیا کریں۔انہوںنے کہاکہ پی ٹی آئی میں قیادت سے لے کر کارکن تک گالی اور گالی ہے، اگر اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم مل کر الیکشن لڑیں گے تو گالی اور گولی کا اتحاد ہوجائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…