جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

اپنوں نے ہی حمزہ شہباز کو پھنسا دیا۔۔۔!!! نیب کے ہاتھ بڑے ثبوت لگ گئے،ملازموں کے سنسنی خیز انکشاف

datetime 6  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حمزہ شہباز کو ان کے ہی 2ملازموں نے مشکل میں ڈال دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق نیب کی زیر حراست 2 ملزمان قاسم قیوم اور فضل داد نے شریف خاندان کی آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں مدد کی۔ قاسم قیوم منی چینجر کا غیر قانونی کاروبار کرتا تھا، قاسم نے غیر قانونی طور پر اکاؤنٹ میں ڈالرز اور درہم منتقل کیے۔

رقم شہباز شریف، حمزہ اور سلمان شہباز کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔دوسرا ملزم فضل داد عباسی شریف گروپ کا پرانا ملازم ہے، ملزم فضل داد سلمان شہباز کے پاس 2005ء سے کام کر رہا تھا۔ فضل داد مختلف لوگوں سے رقوم جمع کر کے قاسم قیوم کو پہنچاتا تھا اور قاسم مشکوک ٹرانزیکشنز سے رقوم شہباز خاندان کو منتقل کرتا تھا۔معلوم ہوا ہے کہ ملزمان رقوم اپنے ملازمین کے شناختی کارڈ کے ذریعے بھجوایا کرتے تھے۔عدالت نے گزشتہ روز دونوں ملزمان کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا تھا، عدالت نے دونوں کو 19 اپریل کو پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔ ذرائع کے مطابق ملزمان سے تحقیقات میں انکشافات پر چیئرمین نیب نے حمزہ شہباز کے وارنٹ کی منظوری دی تھی۔دریں اثنانیب کی بھاری نفری نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کے لیے شہبازشریف کی رہائش گاہ کا محاصرہ کرلیا۔ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق نیب کی ٹیم نے پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف کی ماڈل ٹائون میں واقع رہائش گاہ 96 ایچ کا دوبارہ محاصرہ کرلیا ہے۔ذرائع کے مطابق نیب حکام کا کہناہے کہ رہائش گاہ کا محاصرہ حمزہ شہباز کی گرفتاری کے سلسلے میں مارا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نیب نے حمزہ شہباز کی آمدن سے زائد اثاثوں اور مبینہ منی لانڈرنگ میں گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا ہے۔

نیب حکام کا کہنا ہے کہ ان کے پاس حمزہ شہباز کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں اور اسی بنا پر چھاپا مارا گیا ہے۔نیب حکام کا موقف ہے کہ انہوں نے گزشتہ روز منی لانڈرنگ کے سلسلے میں دو افراد کو گرفتار کیا تھا جن سے ملنے والے شواہد کی روشنی میں حمزہ شہباز، سلیمان شہباز اور ان کی والدہ کے اکانٹس میں کروڑوں روپے کی منتقلی ہوئی، اسی سلسلے میں نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری کرنا ہے۔

علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نیب کا موقف غلط اور بے بنیاد ہے ،نیب کا عمل غیرقانونی اور حملہ کے مترادف ہے ،جو بھی صورتحال ہوگی اس کی ذمہ دار حکومت اوروزیراعظم پر ہو گی ۔مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے نیب کی کارروائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نیب کا موقف غلط اور بے بنیاد ہے ،نیب کا عمل غیرقانونی اور حملہ کے مترادف ہے ،جو بھی صورتحال ہو اس کی ذمہ دار حکومت اوروزیراعظم پر ہو گی،انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن میںکوئی تنہافیصلہ نہیں کر سکتا،ن لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی آئندہ کے لائحہ عمل مرتب کرے گی ،ان کا کہنا ہے کہ حمزہ شہباز کا موقف قانون کے مطابق ہے ،قوم کی بدقسمتی ہے کہ عمران خان ملک پر مسلط ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…