بدھ‬‮ ، 30 ستمبر‬‮ 2026 

نیب کی طرف سے بدعنوانی کے مرتکب افراد کو ہتھکڑیاں لگانا خلاف شریعت ہے یا نہیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کی تشریح پر نئی بحث شروع

datetime 4  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد(آن لائن) اسلامی نظریاتی کونسل کی طرف سے نیب کے بدعنوانی کے مرتکب افراد کو ہتھکڑیاں لگانا خلاف شریعت قرار دیئے جانے پر ملک بھر میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے اور سوال کیا جارہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل کو کیا صرف ہتھکڑیاں شریعت کیخلاف نظر آئیں؟ اسلامی نظریاتی کونسل کو بدعنوانی کیوں نظر نہیں آتی۔ ٹوئٹر پر جاری اس بحث میں شہریوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلام نے چوری اور بدعنوانی کی سختی سے ممانعت کی ہے۔ اسلامی نظریاتی کونسل جو کہ اسلامی قوانین تشریح اور وضاحت کیلئے بنایا گیا

ادارہ ہے اسے چاہیئے تھا کہ وہ قوم کو بتائے کہ جو شخص قومی دولت لوٹے شریعت اسکی کیا سزا تجویز کرتی ہے اور جو حکومتی عہدیدار اختیارات سے فائدہ اٹھا کر مال بٹورے شریعت اس کے بارے میں کونسی سزا تجویز کرتی ہے؟ جبکہ نیب کے پاس اپنی پولیس ہی نہیں ہے اس لئے نیب کی ہتھکڑیاں خلاف شریعت قرار دینا نیب کے خلاف ایک سیاسی مہم کا حصہ نظر آتا ہے۔ ایک شہری نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل میں سیاسی علماء اکرام بٹھائے جاتے ہیں اس لئے وہ اب مطلب کے مطابق تشریح کر دیتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…