منگل‬‮ ، 11 جون‬‮ 2024 

ماضی کی غلطیاں وبال بن گئیں،اپریل سے جون کے اختتام تک حکومت کوکتنے ہزار ارب کے پرانے قرضے واپس کرنے ہیں؟انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 4  اپریل‬‮  2019

کراچی(این این آئی)رواں مالی سال کی آخری سہ ماہی کے دوران حکومت پرانے قرض واپس کرنے اور دوسرے اخراجات کے لیے مقامی بینکوں سے 3600ارب روپے قرض لے گی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل سے جون کے اختتام تک حکومت کی طرف سے بینکنگ سیکٹر سے مجموعی طور پر 36 کھرب روپے کے قرضے لینے کا شیڈول بنایا گیا ہے، اس عرصے میں حکومت نے 35 کھرب 36 ارب 57 کروڑ روپے کے اندرونی قرضے واپس کرنے ہیں۔ ہدف کے مطابق قرض ملنے کی صورت میں حکومت کو

دوسرے روز مرہ اخراجات کے لیے بھی 63 ارب 41 کروڑ روپے مل جائیں گے۔قرض کے حصول کے لیے تین ماہ کے دوران 6 مرتبہ ٹرثری بلز کی نیلامی سے مجموعی طور پر 33 کھرب روپیاور پاکستان انوسٹمنٹ بانڈز کی فروخت سے 3 کھرب روپے کے حصول کا ٹارگٹ رکھا گیا ہے تاہم مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران حکومت کو کمرشل بینکوں سے ضرورت کے مطابق قرض نہیں مل سکاجس کے باعث حکومت نے مرکزی بینک سے 31 کھرب روپے قرض لے کر اخراجات پورے کیے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟


پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…