لاہور (آن لائن)جعلی خفیہ ایجنسی کے چار ارکان گرفتار ، لاہور میں سات مختلف لوگوں نے مل کر گینگ بنایا۔ پولیس نے چار لوگوں کو گرفتار کر کے ان سے خفیہ ایجنسی کے جعلی کارڈ برآمد کر لیئے ۔ایک ایک شہری سے چار چار لاکھ روپے
وصول کئے ۔اینٹی کرپشن اور نارکوٹکس کے نام سے بھی فرضی ادارہ بنایا ۔لوگوں کو مختلف بہانوں سے شریف شہریوں کو لوٹتے تھے ۔ملزمان پڑھے لکھے ہیں انہوں نے باقاعدہ جعلی عہدے بنائے ہوئے تھے۔