جمعرات‬‮ ، 20 اگست‬‮ 2026 

رمضان المبارک میں مرغی کا گوشت دس روپے فی کلو اور انڈے پانچ روپے فی درجن رعایتی قیمت پر فروخت کیے جائیں گے،معاہدہ طے پاگیا

datetime 29  مارچ‬‮  2019 |

لاہور (آن لائن)حکومت پنجاب اور پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے مابین رمضان بازاروں میں مرغی کا گوشت اور انڈے سرکاری نرخوں سے کم قیمت پر فروخت کرنے کے حوالے سے معاملات طے پا گئے۔ مرغی کا گوشت دس روپے فی کلو اور انڈے پانچ روپے فی درجن رعایتی قیمت پر فروخت کیے جائیں گے۔ پولٹری ایسوسی ایشن کے اقدام کے بعد حکومتی سبسڈی کی ضرورت نہیں رہے گی۔

ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال اور صوبائی وزیر لائیو سٹاک حسنین بہادر دریشک نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداران سے ایک اعلیٰ سطحی ملاقات میں کیا۔ لائیو سٹاک سیکریٹریٹ کے کمیٹی روم میں منعقدہ اس اجلاس میں آئندہ رمضان المبارک میں عوام کو سستے گوشت اور انڈوں کی فراہمی کے حوالے سے معاملات کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری لائیو سٹاک احسن وحید، ایڈیشنل ڈائریکٹر و ڈائریکٹر کمیونیکیشن لائیو سٹاک اور ڈی جی انڈسٹریز نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر وزیر صنعت پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا کہ پولٹری ایسوسی ایشن کے عوامی خدمت کے جذبے کو سراہتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ سال پنجاب میں 309 رمضان بازار لگا? گئے تھے اور امسال گزشتہ رمضان المبارک کے مقابلے میں زیادہ رمضان بازار لگائے جائیں گے۔میاں اسلم اقبال نے برآمدات کے حوالے سے حکومتی سنجیدگی پر اپنے موقف کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانا پی ٹی آئی حکومت کی پالیسی ہے۔ آپ پولٹری کی برآمدات بڑھائیں، حکومت بھرپور تعاون کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک باتوں سے نہیں، قومی معیشت کی مضبوطی سے چلتا ہے۔ اجلاس کے شرکاء4 سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیرِ لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک نے کہا کہ حکومت مقامی پولٹری کی صنعت کی برآمدات میں اضافے کی خواہاں ہے تا کہ پاکستان قیمتی زرمبادلہ کما سکے۔ اس کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی ضروریات کا بھی خیال رکھا جائے گا۔ انہوں نے پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے عہدیداران کو یقین دہانی کراتے ہو? کہا کہ پولٹری انڈسٹری کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کی کاوشوں سے قومی معیشت بحران سے نکل کر مضبوطی کی طرف بڑھ رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…