ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیدی گئی،مشرف کے قریبی ساتھی اور متنازع سیاسی شخصیت ، پی ٹی آئی کے دھرنوں کا ماسٹر مائنڈ جیسے الزامات لگتے رہے،رپورٹ 

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( آن لائن) صدر مملکت عارف علوی نے وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر سابق صدر پرویز مشرف کے قریبی ساتھی سابق آئی بی ڈائریکٹر اعجاز احمد شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیدی ہے ،وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے اعجاز شاہ کے وفاقی وزیر بننے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایڈوائس پر صدر مملکت نے رکن قومی اسمبلی اعجاز احمد شاہ کو وفاقی بنانے کی منظوری دیدی ہے ،

اعجاز کو وزارت پارلیمانی امور کی وزارت سونپی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق حلقہ این اے 188 ننکانہ صاحب سے منتخب ہونے والے رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنا دیا گیا ہے ، وزیراعظم عمران خان نے باقاعدہ طور پر اعجاز شاہ کو وفاقی وزیر بنانے کی منظوری دیتے ہوئے ایڈوائس صدر مملکت کو بھجوائی تھی ، صدر نے باقاعدہ طورپر سمری پر دستخط کر دیئے ہیں۔۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ سے خبریں گردش کررہی تھیں کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) کے عہدے کے لیے متنازع حیثیت کے حامل بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ کے تقرر پر غور کیا جارہا ہے جس پر اپوزیشن کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، بریگیڈیئر اعجاز شاہ سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کے قابلِ اعتماد ساتھی تصور کیے جاتے تھے جو 2004 سے 2008 تک انٹیلی جنس بیورو (آئی بی) کے ڈائریکٹر جنرل بھی رہے۔ مشرف نے انہیں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر کے طور پر نامزد کیا تھا لیکن کینبرا نے انہیں قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے حکومت سے ان کی نامزدگی واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔رپورٹ کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب کی حیثیت سے بریگیڈیئر اعجاز شاہ پر مسلم لیگ قائداعظم اور پی پی پی پیٹریاٹ بنانے میں سہولت فراہم کرنے کا الزام لگتا رہا ہے جبکہ نواز دور حکومت میں دھرنوں کا ماسٹر مائنڈ بھی اعجاز شاہ کو ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…