ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

محکمہ تعلیم نے موسم گرما کی آمد پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے،لڑکوں اور لڑکیوں کے سکولز کے الگ الگ اوقات مقرر

datetime 29  مارچ‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی آمد پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے لڑکوں کے سکول 7بج کر 45منٹ پر لگیں گے اور 1بجکر 45منٹ پر چھٹی ہو گی جبکہ 30منٹ کی بریک بھی ہو گی ،جمعہ کے روز 11بجکر 45منٹ پر چھٹی ہو گی اور اس دن بریک نہیں ہو گی ۔

سنگل شفٹ والے لڑکیوں کے سکول 15منٹ پہلے ساڑھے سات بجے لگیں گے اور1بجے چھٹی چھٹی ہو گی جس میں 30منٹ کی بریک بھی ہو گی ، جمعہ کے روز سکول ساڑھے سات بجے لگیں گے اور چھٹی ساڑھے 11بجے ہو گی اور اس دن طالبات کو بھی بریک نہیں د ی جائے گی ۔ڈبل شفٹ والے لڑکوں اور لڑکیوں کے سکولوں میں پہلی شفٹ صبح سات بجے سے 12بجے تک ہو گی جبکہ سیکنڈ شفٹ ساڑھے 12بجے سے ساڑھے 5بجے تک ہو گی ۔ سیکنڈ شفٹ والے لڑکوں اور لڑکیوں دونوں کے سکولوں میں طلباء و طالبات کو بریک نہیں دی جائیگی ۔نئے اوقاف پر اطلاق یکم اپریل سے ہو گا ۔۔ محکمہ ایجوکیشن رحیم یارخان نے موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی سرکاری سکولوں کے طلباء اور طالبات کے تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کردئیے ۔یکم اپریل سے نیا ٹائم ٹیبل لاگو ہوگا،سرکلر کے مطابق طلباء کے سکول صبح سات بجکر پینتالیس منٹ پر لگیں گے جبکہ چھٹی ایک پینتالیس پر ہوگی اور طالبات کے سکول صبح آٹھ بجے لگیں گے جبکہ چھٹی دوبجے ہوگی اس طرح طلباء اور طالبات کی سکول کی چٹھی کے دوران پندرہ منٹ کا وقفہ دیا گیا ۔ محکمہ تعلیم پنجاب نے موسم گرما کی آمد پر صوبے بھر میں تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے ۔ اس ضمن میں جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ والے لڑکوں کے سکول 7بج کر 45منٹ پر لگیں گے اور 1بجکر 45منٹ پر چھٹی ہو گی جبکہ 30منٹ کی بریک بھی ہو گی

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…